قومی

Pakistani citizens leaving India: حکومتی حکم کے بعد ہندوستان چھوڑ رہے پاکستانی شہری، شادی کیلئے مظفر نگر آئے محمد راشد اٹاری بارڈر کے راستے گئے گھر

اٹاری: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ اس کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔ پاکستان سے ہندوستان آئے کئی لوگ اب واپس جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ محمد راشد کا ہے جو اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے اتر پردیش کے مظفر نگر آئے تھے اور اب اٹاری بارڈر کے راستے پاکستان واپس جا رہے ہیں۔

راشد نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ وہ تقریباً دس سال بعد ہندوستان آئے ہیں اور ان کی بھتیجی کی شادی 26 اپریل کو ہونی تھی لیکن اچانک دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے انہیں درمیان میں ہی واپس جانا پڑ رہا ہے۔

راشد نے کہا کہ کشمیر میں کیا ہوا اس کے بارے میں انہیں پوری جانکاری نہیں تھی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں تو انہیں بھی بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات بالکل غلط ہیں اور کوئی بھی اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عام لوگ ہندوستان سے محبت کرتے ہیں لیکن دہشت گردی پھیلانے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ صرف اپنے مقصد کے لیے کرتے ہیں اور دوسروں کو مشکل میں ڈالتے ہیں۔

محمد راشد کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان ہندوستان میں ہے اور وہ خود یہاں صرف شادی اور بھائی کی برسی میں شرکت کے لیے آئے تھے لیکن اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ انہیں واپس جانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دس سال بعد آئے تھے اور ڈیڑھ مہینے رکنے کا ارادہ تھا لیکن اب صرف 15 دن بعد ہی واپس جانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے کوئی ہندوستان کا ہو یا پاکستان سے، غلط کرنے والے کو سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو ایسے واقعات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا لیکن دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

21 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

35 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

40 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago