علاقائی

Police station attacked in Katihar: بہار کے کٹیہار میں سماج دشمن عناصر نے پولیس اسٹیشن پر کیا حملہ، پولیس نے اپنے دفاع میں چلائی گولی

کٹیہار: ہفتہ کے روز بہار کے کٹیہار ضلع کے ڈنڈکھورا پولیس اسٹیشن پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔ یہ تمام لوگ لاک اپ میں بند شراب کاروباری کو چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران بھیڑ نے ہنگامہ کیا اور پولس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا۔

اس اچانک حملے میں تین سے چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کو بھی اپنے دفاع میں ہوا میں گولی چلانا پڑی۔ فی الحال صورتحال قابو میں بتائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز ڈنڈکھورا تھانے کی پولیس نے رائے پور گاؤں سے شراب کے ایک کاروباری کو گرفتار کیا تھا۔ ہفتہ کو جب گاؤں والوں کو اس کا علم ہوا تو وہ مشتعل ہوگئے۔ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ پولس انہیں بے وجہ ہراساں کر رہی ہے۔

شراب کاروباری سورج کمار کو پولیس کی گرفت سے چھڑانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور لاٹھیوں سے لیس تھانے کے احاطے میں پہنچ گئے۔ یہاں لوگوں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران جب پولیس نے چارج سنبھالا تو لوگ مزید پرتشدد ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ اس دوران تین سے چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے اپنے دفاع اور بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں چار سے پانچ راؤنڈ فائر بھی کیے۔ کٹیہار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو شرما نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ صورتحال اب پوری طرح قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب اسمگلر ابھی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایک ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی گئی۔ اس معاملے میں پولس نے تین سے چار لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرکے پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ کرنے والے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

58 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

2 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago