Seema Haider: سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ گریٹر نوئیڈا میں واقع گاؤں میں سچن مینا کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ اس دوران سیما اور سچن کی کہانی پر فلم بھی بن رہی ہے۔ دونوں پر فلم بنانے والے امیت جانی ہیں۔ جنہیں حال ہی میں دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
اب سماج وادی پارٹی کے رہنما ٹھاکر ابھیشیک سوم نے پاکستان واپسی کے لیے سیما حیدر اورامیت جانی کا ٹکٹ کٹوا دیاہے۔ ایسے میں اب سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر سیما سچن کی زندگی سے چلی گئیں تو سچن کا کیا بنے گا۔
دراصل ابھیشیک سوم نے سوشل میڈیا پر سیما اور امیت کی ممبئی سے کراچی کی دو ٹکٹوں کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ابھیشیک نے لکھا ہے کہ ملک کے غداروں کو ہندوستان میں رہنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اپنی ہیروئن کو لے کر پاکستان؎ی چلیں جائیں ۔ امیت جانی ملک میں ہندو مسلم فسادات کروانا چاہتے ہیں۔
سیما اور سچن کی کہانی پر بننے والی فلم کا نام ‘کراچی ٹو نوئیڈا’ رکھا گیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ نوئیڈا میں بھی شروع ہو چکی ہے۔ امیت جانی نے سعودی میں مقیم سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر کو بھی بھارت بلایا ہے۔ انہوں نے غلام سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے لیے دہلی یا ممبئی آنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
ٹویٹر صارف نے سیما اور امیت جانی کے خلاف شکایت درج کرائی
ابھیشیک سوم نامی یہ ٹوئٹر صارف سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی پر بننے والی فلم کی سخت مخالفت کر رہا ہے۔ میں نے اس کی شکایت نوئیڈا پولیس سے بھی کی ہے۔ ساتھ ہی اس ٹویٹر صارف نے سیما حیدر پر فلم بنانے والے پروڈیوسر امیت جانی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں اس لیے اسے اور سیما حیدر کو پاکستان بھیج دیا جائے۔
بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…