بھارت ایکسپریس اردو-
نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں سیکورٹی کی ایک بڑی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیرکے روز(6 اپریل 2026) کوایک کارمیں سوار لوگ زبردستی گیٹ نمبر-2 سے داخل ہوئے اوراسپیکر کی گاڑی پرسیاہی پھینک دی۔ واقعہ کے بعد ملزمین اسی کارسے موقع سے فرارہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کاراسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد تھوڑی دیرکے لیے کھڑی رہی، پھرباہرنکلی اورتیزرفتاری سے بھاگ گئی۔
دہلی پولیس نے کیا کہا؟
دہلی پولیس کے ڈی سی پی نے بتایا کہ اترپردیش کے رجسٹریشن نمبرپلیٹ والی ایک کارزبردستی گیٹ نمبر-2 میں داخل ہوئی، جس سے لوہے کے گیٹ کونقصان پہنچا۔ ڈرائیوراسمبلی اسپیکر وجیندرگپتا کے دفترکی طرف بڑھا اوربرآمدے کے پاس پھولوں کا گلدستہ رکھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی تلاش جاری ہے۔ گیٹ پرسی آر پی ایف کے جوان تعینات تھے۔ حکام نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیورنے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر2 بجے کے قریب پیش آیا۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرملزم کی شناخت اورگرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق، کارکی پہچان ٹاا سیرا کے طورپرہوئی ہے، جس پریوپی کا رجسٹریشن (26 اے سیریز) درج ہے۔ حادثہ کے وقت کارڈرائیورنے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا۔ جائے حادثہ پروی آئی پی گیٹ کی سیکورٹی میں سی آرپی ایف کے جوان تعینات تھے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے گلدستے کی جانچ کی، لیکن اس میں کوئی مشتبہ یا دھماکہ خیز اشیا نہیں ملی۔ یہ حادثہ دوپہرتقریباً 2 بجے کا بتایا جارہا ہے۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرملزم کی پہچان اورگرفتاری کی کوشش میں مصروف ہے۔ گاڑی کی تلاش جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…