قومی

SC Verdict On NEET-UG 2024: نیٹ پیپر لیک معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مرکزی وزیرتعلیم نے کیا خیرمقدم،کہا: راہل گاندھی معافی مانگے

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے NEET پیپر لیک معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے سچائی کی جیت قرار دیاہے۔ دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہم نے شروع سے کہا ہے کہ طلباء کا مفاد سب سے اہم ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، آج عدالت کے فیصلے سے اپوزیشن کا کردار واضح ہو گیا ہے۔مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ‘لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے جو رویہ اختیار کیا وہ ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا، ‘NEET-UG پر آج کا فیصلہ قیاس آرائیوں کو ختم کرے گا اور لاکھوں محنتی اور ایماندار طلباء کو راحت فراہم کرے گا۔ میں معزز سپریم کورٹ کا اس تاریخی فیصلے پر شکر گزار ہوں جس نے طلباء کے مفاد کو برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا، ‘ملک کے طلباء کو گمراہ کرنا، کنفیوژن پیدا کرنا اور انہیں سماجی کشیدگی کے لیے اکسانا، یہ سب ان کی سیاست کا منصوبہ بند حصہ تھا۔ انتخابی نتائج کو مسترد کرکے ملک میں انارکی اور شہری بدامنی ان کی حکمت عملی کا حصہ بن چکی ہے۔ میں ان سے اور اپوزیشن میں شامل تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں میں ملوث ہیں انہیں ملک کے طلباء، نوجوانوں اور والدین سے معافی مانگنی چاہیے۔

بتادیں کہ NEET-UG 2024 کے ناکام امیدواروں کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو ان درخواستوں کو مسترد کر دیا جس میں تنازعہ سے گھرے اس امتحان کو منسوخ کرنے اور اسے دوبارہ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ، عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پر ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ اس کی ساکھ منظم طریقے سے متاثر ہوئی یا دیگر بے ضابطگیاں ہوئیں۔ یہ عبوری فیصلہ مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر آیا ہے، جنہیں منعقدہ امتحان میں سوالیہ پرچہ لیک ہونے سمیت مبینہ بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک سخت تنقید اور احتجاج کا سامنا رہاہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

12 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

14 hours ago