بین الاقوامی

Bangladesh job quota row:متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش 57 شہریوں کو سڑکوں پر ’فسادات بھڑکانے‘ کے الزام میں قید کی سزا

بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کا احتجاج کارگر ثابت ہوگیا ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مان گئی اور سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو 7 فیصد تک محدود کردیا ہے۔حکومت نے انٹرنیٹ سروسز آج رات سے بحال کرنے، بدھ کو کرفیو میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک نرمی کرنے اور دفاتر صبح 11 سے 3 بجے تک کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔دیگر مطالبات کے لیے مظاہرین کے الٹی میٹم کا آج آخری روز ہے۔

وہیں دوسری طرف متحدہ عرب امارات سے ایک بڑی خبر یہ ملی کہ وہاں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش 57 شہریوں کو گذشتہ جمعے کو سڑکوں پر ’فسادات بھڑکانے‘ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم (وام) کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے تین افراد کو عمر قید کی بھی سزا سنائی، جنہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہروں کی کال دی تھی۔57میں سے 53 افراد کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ ایک کو،جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا اور فسادات میں حصہ لیا، کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خبررساں ادارے وام کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ان شہریوں کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔جمعے کو متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی نے متعدد بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جو اپنے آبائی ملک میں متنازع کوٹہ سسٹم پر احتجاج کرنے والوں کی حمایت میں یو اے ای میں مظاہرے کر رہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 رکنی ٹیم کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں عوامی مقامات پر جمع ہونے، فسادات بھڑکانے، عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے اور اجتماعات اور احتجاج کو فروغ دینے میں ان افراد کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔مظاہرین نے اپنے اقدامات کی آڈیو ویژول فوٹیج ریکارڈ کیں اور انہیں آن لائن شیئر کیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران ایک گواہ نے کہا کہ مظاہرین نے منتشر ہونے کی پولیس کی وارننگ پر بھی عمل نہیں کیا۔گواہ نے تصدیق کی کہ ان افراد نے بنگلہ دیش کی حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج میں متحدہ عرب امارات کی کئی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر مارچ کا اہتمام کیا۔ ملزمان میں سے کئی نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

White Tshirt Movement: راہل گاندھی نے کہا-مرکزی حکومت نے غریبوں سے منہ موڑ لیا ہے، شروع کیا سفید ٹی شرٹ موومنٹ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…

14 minutes ago

Shakib Al Hasan Arrest Warrant: شکیب الحسن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، جیل جاسکتے ہیں بنگلہ دیشی کرکٹر،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب آگے کیا…

17 minutes ago

Noida Police Encounter: چیکنگ کے دوران نوئیڈا پولیس نےایک بدمعاش کا کیاانکاؤنٹر، ملزم کو گولی مارنے کے بعد زخمی حالت میں کیاگرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس، کارتوس کے…

40 minutes ago