امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے پیر کو تسلیم کیا ہے کہ ان کا ادارہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے کی ذمہ داری پوری کرنے میں ’ناکام‘ رہا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی میں پیش ہونے پر سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’سیکرٹ سروس کی بنیادی ذمہ داری ہمارے قومی رہنماؤں کا تحفظ ہے۔چیٹل کے بقول: ’ہم 13 جولائی کو ناکام رہے۔ امریکہ کی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے میں سکیورٹی کی کسی بھی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔
وہیں آج یعنی بروز منگل یہ خبر ملی کہ امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں ہیں ۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔13جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔20سالہ مسلح نوجوان تھامس میتھیو کروکس نے سابق رپبلکن صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار پر پنسلوانیہ کے شہر بٹلر میں انتخابی ریلی سے خطاب شروع کرنے کے چند منٹ بعد ہی اے آر طرز کی رائفل سے فائرنگ شروع کر دی تھی۔کروکس کو آٹھ میں سے پہلی گولی چلانے کے 26 سیکنڈ بعد سیکرٹ سروس کے سنائپر نے گولی مار دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔تفتیش کاروں نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ بٹلر سے تقریباً 50 میل (80 کلومیٹر) دور قصبے میں رہنے والے کروکس اکیلے تھے۔ تفتیش کار حملہ آور کے کسی ٹھوس نظریاتی یا سیاسی جھکاؤ کی نشاندہی نہیں کر سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…