یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتوار 3 مارچ کو کہا کہ یوکرین معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال سے متعلق امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان لندن میں منعقدہ ایک تاریخی سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ ولادیمیر زیلینسکی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر دونوں فریق متفق ہیں تو معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
اس معاہدے کو یوکرین میں جاری تنازع کو حل کرنے اور جنگ کے بعد رقم حاصل کرنے کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، لیکن جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جھڑپ کے بعد یہ معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ولادیمیر زیلینسکی نے کہا، “ہماری پالیسی وہی ہے جو پہلے تھی۔ اگر معدنی معاہدے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل پر امریکہ اور یوکرین کے درمیان ایک اہم قدم ہو سکتا تھا، جس کا مقصد تنازعات کے بعد اقتصادی استحکام کو تقویت دینا تھا۔
ٹرمپ-زیلینسکی تصادم
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب ولادیمیر زیلینسکی معدنی معاہدے پر دستخط کرنے وائٹ ہاؤس پہنچے تو اوول آفس میں ان کے اور صدر ٹرمپ کے درمیان گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ ٹرمپ نے ولادیمیر زیلینسکی کو امریکی امداد کے لیے زیادہ شکرگزار نہ ہونے پر طنز کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یا تو آپ معاہدہ کریں گے یا ہم باہر ہو ں گے۔ اگر ہم باہر ہیں، تو آپ لڑیں گے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ آپ کے لیے اچھا ہو گا۔” اس کے بعد ولادیمیر زیلینسکی دستخط کیے بغیر واپس لوٹ گئے اور طے شدہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔
یورپی رہنماؤں کی حمایت
اتوارکو لندن میں منعقدہ ایک سربراہی اجلاس میں کئی یورپی رہنماؤں نے یوکرین کی حمایت کا وعدہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کی میزبانی میں ہونے والی اس سمٹ میں سیکورٹی کے اخراجات میں اضافہ اورجنگ بندی کے تحفظ کے لیے ایک اتحاد بنانے پرتوجہ مرکوز کی گئی۔
ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اور برطانیہ روس کے ساتھ ایک ماہ کی جزوی جنگ بندی کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
بھار ت ایکسپریس
ادھرہندوستانی ایئرلائنز، جو عالمی سپلائی چین کی مشکلات کے باعث طیاروں کی خریداری میں دشواریوں…
تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا…
مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا…
اس سے قبل سنبھل میں ضیاء الرحمان برق کے پرائیویٹ گھر میں بجلی چوری کے…
مرکزی حکومت نے عدالت میں کیویٹ بھی داخل کیا ہے۔یہ ایک قسم کا قانونی نوٹس…
پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی…