سیاست

Karnataka Next CM: ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں، ڈی کے شیوکمار کو وزیر اعلیٰ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، تاریخ پہلے ہی لکھی جا چکی ہے

کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے دو سینئر لیڈروں نے ڈی کے شیوکمار کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی حمایت کی ہے۔ اتوار 2 مارچ 2025 کو ویرپا موئیلی اور بسواراجو سیوا گنگا نے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار کی حمایت کی اور انہیں وزیراعلیٰ بنانے پر زور دیا ہے ۔

اُڈپی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ویرپا موئیلی نے کہا، ”میں وہی ہوں، جس نے پہلی بار ڈی کے شیوکمار کو ایم ایل اے کا ٹکٹ دیا تھا۔ آج وہ کرناٹک میں ایک کامیاب لیڈر بن چکے ہیں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ جلد وزیر اعلیٰ بن جائیں۔ شیوکمار نے مضبوط قیادت فراہم کی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کو ترجیح دی۔ یہاں تک کہ اگر کچھ لوگ ذاتی وجوہات کی بناء پر ان پر تنقید کرتے ہیں، لیکن اس سے کچھ نہیں بدلنےوالا  ۔”

موئلی نے کہا، “وزیر اعلیٰ بننا ایسی چیز نہیں ہے
موئلی نے کہا، “وزیر اعلیٰ بننا ایسی چیز نہیں ہے جو انہیں دی جائے۔ انہوں نے اس مقام کو خود بنایا ہے ۔ یہ پہلے ہی طے تھا کہ شیوکمار وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ انہیں وزیر اعلیٰ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تاریخ پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔ آج نہیں تو کل، لیکن یہ ضرور ہوگا، بس وقت کا انتظار ہے۔

خون سے لکھنے کی کر دی  بات

ان قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس ایم ایل اے بسواراجو سیواگنگا نے بھی زور دے کر کہا، “ڈی کے شیوکمار کا وزیر اعلیٰ بننا یقینی ہے اور یہ دسمبر 2025 میں ہوگا۔ داون گیرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، شیوا گنگا نے کہا، “اس کے لیے کوئی حد مقر  رنہیں ہے۔ اسے لکھ کر رکھ  لو… اگر کہیں تو میں اسے خون سے لکھ کر دے دوں گا۔ شیوکمار دسمبر میں وزیر اعلیٰ بنیں گے اور چارج سنبھالیں گے۔

وہ ساڑھے سات سال تک وزیراعلیٰ رہیں گے

 پیشین گوئی کرتے ہوئے، شیوگنگا نے کہا کہ شیوکمار کم از کم ساڑھے سات سال تک وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے 2028 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت پر اعتماد ظاہر کیا۔ شیوگنگا نے دعوی کیا، “اگر ڈی کے شیوکمار دسمبر میں چارج سنبھالتے ہیں، تو وہ انتظامیہ کو چلائیں گے، جس میں اگلے پانچ سال کے لیے ان کی مدت کار بھی شامل ہوگی۔ اس لیے وہ ساڑھے سات سال تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔

ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں

شیوگنگا نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی نشستوں کی تعداد بڑھانے میں شیوکمار کے کردار کے بارے میں بات کی اور کہا، “شیوکمار نے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے پارٹی کو منظم کیا، اپنا بہت سا وقت لگایا اور بہت قربانیاں دیں۔ ان کی خاموشی یا تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہائی کمان سب کچھ جانتی ہے اور مجھے سو فیصد یقین ہے کہ وہ دسمبر تک وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

3 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

3 hours ago