قومی

Karnataka High Court Comment: ضروری نہیں کہ ‘جاؤ پھانسی لگا لو’ کہہ دینے سے خودکشی کے لیے اکسانا سمجھا جائے: پڑھئے کرناٹک ہائی کورٹ کا دلچسپ تبصرہ

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے محض ‘جاؤ پھانسی لگا لو’ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کی درجہ بندی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس ایم ناگاپرسننا نے قابل اعتراض بیانات سے منسلک خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملات کی پیچیدگیوں کے مدعے پر غور کر رہے تھے۔

عدالت کا فیصلہ ساحلی کرناٹک کے اڈوپی میں چرچ کے ایک پادری کی موت کے سلسلے میں ایک شخص کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگانے کی عرضی سے متعلق ہے۔

غصے میں آکر پادری نے خود کو پھانسی لگا لی

عرضی گزار پر الزام ہے کہ اس نے پادری سے کہا کہ ‘جاؤ پھانسی لگا لو’ اور غصے میں آکر پادری نے خود کو پھانسی لگا لی۔ پادری اور درخواست گزار کی بیوی کے درمیان مبینہ افیئر تھا اور اسی معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔

پریشان ہو کر کیا گیا تھا تبصرہ: وکیل 

دفاع کے وکیل نے اپنی دلیل پیش کی کہ مبینہ معاملہ کا پتہ چلنے پر یہ تبصرہ پریشان ہو کر کیا گیا تھا اور پادری نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا تھا کیونکہ دوسروں کو اس کے بارے میں پتہ چل گیا تھا، نہ کہ ملزم کے کہنے پر اس نے ایسا کیا۔

ملزم نے سب کو افیئر کے بارے میں بتانے کی دی تھی دھمکی 

دوسری طرف کے وکیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ پادری نے اپنی جان اس لئے لے لی کیونکہ ملزم نے سب کو افیئر کے بارے میں بتانے کی دھمکی دی تھی۔ حالانکہ، سنگل جج بنچ نے سپریم کورٹ کے سابقہ ​​فیصلوں کی بنیاد پر اس بات پر زور دیا کہ صرف ایسے بیانات کو خودکشی پر اکسانا نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک فحش ویڈیو معاملے میں ایس آئی ٹی کی بڑی کارروائی، جے ڈی ایس ایم پر پرجول ریونّا کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس

 پادری کی خودکشی کی کئی وجوہات

عدالت نے پادری کی خودکشی کی کئی وجوہات کو قرار دیا، جیسا کہ فادر اور پادری ہونے کے باوجود اس کے مبینہ ناجائز تعلقات ہونا۔ عدالت نے انسانی نفسیات کی پیچیدگیوں کو نوٹ کیا اور انسانی ذہن کو سمجھنے کے چیلنج پر روشنی ڈالی اور ملزم کے بیان کو خودکشی پر اکسانے کے طور پر درجہ بندی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

30 minutes ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

1 hour ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

3 hours ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

4 hours ago