-بھارت ایکسپریس
Bharat Express Urdu News: ہندوستانی ٹیلی ویژن میڈیا انڈسٹری کی عظیم شخصیت سوربھ سنہا بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے بڑھتے کارواں میں شامل ہوکر بطور مینٹار اورایڈوائزر وابستہ ہوگئے ہیں۔ سوربھ سنہا آج تک، زی نیوز، اسٹارنیوز، سی این بی سی آواز، اسٹاراسپورٹس کی لانچنگ میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔
سوربھا سنہا کی پہچان ملک میں 24 گھنٹے نیوز چینلوں کے بانی رکن کے طور پر ہے۔ سوربھ سنہا کو ٹی وی میڈیا کو سجانے سنوارنے کا ایک لمبا تجربہ رہا ہے۔ ملک کے اہم نیوز چینلوں کا بانی رکن رہتے ہوئے انہوں نے میل کا پتھر مانے جانے والے کئی فیصلے لئے۔ انہوں نے ملک کے پہلے 24 گھنٹے کے نیوز چینل جی نیوز کو ایک مقام تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ ان کی قیادت میں بنائے گئے پروگرام آج بھی ٹی وی چینلوں پر برقرار ہیں۔ ٹرینڈ سیٹرکے طورپران کی پہچان رہی ہے۔
نیوز چینلوں پر ‘نیوز ‘100، ‘کون بنے گا مکھیہ منتری’ جیسے مقبول پروگرام اور سی این بی سی آواز کے اسٹاک 20-20 جیسے شو ان کے دماغ کی پیداوار ہیں۔ اس کے علاوہ پرو کبڈی لیگ، انڈین ہاکی لیگ، انڈین ساکر لیگ کے ساتھ دیگر ٹی وی اور ڈیجیٹل دنیا مشہور پروجیکٹ شروع کرنے میں اہم ذمہ داری نبھائی۔
سوربھ سنہا کے لئے اپنے استقبالیہ خطاب میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے نے ان کوہندوستانی ٹیلی ویژن میڈیا کے چند باصلاحیت لوگوں میں سے ایک بتایا۔ انہوں نے کہا، ‘خود میں نے سوربھ سنہا سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ خبروں کو لے کر ان کا جنون میڈیا میں انہیں خاص پہچان دلاتا ہے۔ پورے ٹی وی میڈیا میں صرف دو لوگ ان سے سینئر ہیں، جو آج بھی سرگرم ہیں، وہ ہیں ادے شنکر اورسنجے پگالیا۔ ان کے وابستہ ہونے سے چینل کو نئی سمت ملے گی اور ہم لوگ جلد ہی ملک کے بہترین چینلوں میں شمار ہوں گے’۔
یقینی طورپرسوربھ سنہا جیسی عظیم شخصیت کی نئی اننگ کی خبر سے میڈیا کی دنیا میں چاروں طرف بھارت ایکسپریس کی بات کی جارہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سوربھ سنہا کی قیادت میں بھارت ایکسپریس جلد ہی اہم چینلوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لے گا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…