قومی

Saurabh Rajput Murder Case: سوربھ پر پہلے چاقو سے حملہ، پھر چیر دیا دل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف

Saurabh Rajput Murder Case: اترپردیش واقع میرٹھ میں سوربھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے اہم حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ میرٹھ کے چیف میڈیکل آفیسر(سی ایم او) ڈاکٹراشوک کٹاریا نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ واضح ہوگئی ہے۔ سوربھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سینے پرکیا گیا چاقوسے پہلا حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو سے کئی بارسوربھ پرحملہ کیا گیا۔ قتل کے بعد لاش کے کئی ٹکڑے کئے گئے۔

حالانکہ چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ تحقیقات کے حتمی نتائج کا فیصلہ فورنسک رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم میں جسم پرزخموں اور دیگراہم طبی حقائق کا بھی مطالعہ کیا گیا ہے، جس سے پولیس کوکیس کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔

نشے کے پہلو سے بھی جانچ: پولیس

وہیں ایس ایس پی میرٹھ نوپن ٹاڈا نے بتایا کہ سوربھ قتل سانحہ کے ملزم کی جانچ میں نشے کا پہلوبھی شامل کیا ہے۔ مسکان اورساحل کو نشے کی دوائیاں کون مہیا کراتا تھا، اس پر بھی جانچ ہورہی ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو دونوں ملزمین کو پولیس ریمانڈ پربھی لے گی۔ پورے معاملے کی جانچ پولیس کی تین ٹیم کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Clash Between Police and BJP MLA Nandkishor Gurjar: پولیس نے روکی بی جے پی ایم ایل اے کی کلش یاترا، جم کر ہوئی دھکا مکّی، نندکشور گرجر کے پھٹ گئے کپڑے

ایس پی نے معاملے پرکیا کہا؟

دوسری جانب، میرٹھ کے ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ دونوں ملزمین نے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ کچھ شواہد بھی ہمیں ہاتھ لگے تھے۔  تنتر منتر (کالا جادو) کے زاویے پرایس پی سٹی نے کہا کہ ابھی تک ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس میں یہ لوگ تانترک کی رسومات کرتے ہوئے نظرآئے ہوں یا تنترمنترکا سہارا لیا ہو۔ یہ ان کی گمراہ کرنے کی سازش تھی۔ ایس پی سٹی نے یہ بھی کہا کہ پولیس کوگمراہ کرتے ہوئے دونوں سوربھ کے اہل خانہ پر اس قتل کا الزام لگانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف تھاٹ آف پلانڈ (منصوبہ بند قتل کی سوچ) ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

3 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

3 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

4 hours ago