بھارت ایکسپریس۔
Saurabh Bhardwaj on BJP-RSS: عام آدمی پارٹی لیڈراور دہلی حکومت میں کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے بی جے پی اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے درمیان چل رہی رسہ کشی کو دھیان بھٹکانے کا ذریعہ بتایا ہے۔ سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ دونوں ہی پارٹیاں ایک ہیں۔ آرایس ایس لوک سبھا الیکشن میں ہارکے بعد اپنی ناک بچانے کے لئے بی جے پی پر حملہ آورہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ بی جے پی کو جتا کرآئین بدلنا چاہتے تھے۔
دراصل، آرایس ایس اور بی جے پی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ آرایس ایس کے قومی ایگزیکٹیو کے رکن اندریش کمارنے کہا ہے کہ بھگوان رام کی پوجا کرنے والی پارٹی مغرور ہوگئی ہے۔ 2024 میں وہ سب سے بڑی پارٹی بھلے ہی بن گئی، لیکن بھگوان رام نے اس کے تکبرکی وجہ سے اسے اقتدار سے دورکردیا۔ بی جے پی 240 سیٹیں جیت کرلوک سبھا الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ اندریش کمار نے بی جے پی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا اشارہ اس کی طرف ہی تھا۔
کیوں بی جے پی پرحملہ آور ہے آرایس ایس؟
سوربھ بھاردواج نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ آرایس ایس کو اپنے بارے میں غلط فہمی ہوگئی ہے۔ ان کو لگنے لگا ہے کہ وہ یہاں ایک ایسی طاقت ہیں، جو سبھی پارٹیوں کو گیان (تعلیم) دے سکتے ہیں۔ الیکشن سے پہلے یہ لوگ کہاں تھے۔ الیکشن سے پہلے یہ بات کیوں نہیں کہی گئی، کیونکہ اس وقت انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ کسی طرح سے بی جے پی کو جتاکر آئین بدل دیں۔ مگرجب کرکری ہوگئی تو آرایس ایس کا پورا ایجنڈا ملک کے سامنے آگیا۔”
انہوں نے مزید کہا، “آرایس ایس اب اپنی ناک بچانے کے لئے بی جے پی پرحملہ کر رہی ہے۔ میں ملک کو بتانا چاہتا ہوں کہ آرایس ایس اور بی جے پی ایک ہی ہیں۔ یہ دھیان بھٹکانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اگران کی منشا صاف ہوتی تو ان کے ساتھ بھگوان رام ہوتے۔ یہ بیان الیکشن سے پہلے دیتے تاکہ لوگوں کی آنکھیں کھل سکتی تھیں۔ اب سب ڈھکوسلا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ بی جے پی کے ساتھ الیکشن میں تھے۔ وشوہندو پریشد کے بڑے بڑے لیڈر بی جے پی کے امیدوارکے لئے تشہیر کر رہے تھے۔ اب کیونکہ بی جے پی ہارگئی ہے، اس لئے اپنی ناک کٹنے سے بچانا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…