قومی

NEET Paper Leak Case: سپریم کورٹ نے این ٹی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست دائر کرنے والے طلبا سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی درخواست پر نوٹس جاری کیا، جس نے مبینہ NEET پیپر لیک سے متعلق دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا تمام مقدمات کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کی مانگ کی ہے۔

اگلی سماعت 8 جولائی کو ہوگی

جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے NTA کی عرضی کو سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے اس طالب علم سے جواب طلب کیا ہے۔ جنہوں  نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت 8 جولائی کو مقرر کی ہے۔ بنچ میں جسٹس سندیپ مہتا بھی شامل تھے۔

جمعرات کو منظور کیے گئے اپنے حکم کے پیش نظر، عدالت عظمیٰ نے NTA کو ہائی کورٹس میں زیر التوا گریس مارکس کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی منتقلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دی۔

عدالت نے امتحان میں شرکت کا اختیار دے دیا

سپریم کورٹ نے جمعرات کو دیئے گئے اپنے فیصلے میں 1,563 طلباء کو ان کے سکور کارڈ دیکھنے کے بعد دیے گئے گریس مارکس کو منسوخ کر دیا، جنہیں وقت ضائع کرنے کے بدلے گریس مارکس دیے گئے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں یہ اختیار دیا ہے کہ وہ 23 جون کو دوبارہ امتحان میں شرکت کریں یا ان کے اصل نمبروں کی بنیاد پر میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے کونسلنگ میں حصہ لیں۔ دوبارہ امتحان کا نتیجہ 30 جون کو آئے گا۔ عدالت عظمیٰ نے کونسلنگ کے پورے عمل پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago