بھارت ایکسپریس۔
مرکز کے آرڈیننس کو لے کر دہلی کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلسل الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی حکومت میں وزیر سوربھ بھردواج نے اس معاملے پر بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بعد بی جے پی کے بجائے اس بار کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ہمیشہ دیکھتا ہوں کہ راہل گاندھی محبت کی بات کرتے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نظر نہیں آتا۔ اگر وہ واقعی ایسا کرتے ہیں تو یہ بھی نظر آنا چاہیے۔
راہل گاندھی کی محبت پر سوربھ بھردواج کا بیان
دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھردواج کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت پھیلاتی ہے۔ اس کے برعکس اگر راہل گاندھی محبت کی دکان چلا رہے ہیں تو ان کے پاس جو بھی آئے وہ محبت خرید سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی محبت پھیلاتی ہے تو انہیں ایسا کرکے دکھانا ہوگا۔ ابھی راہل گاندھی اقتدار میں نہیں ہیں، اس لیے ان میں تکبر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی جب اقتدار میں ہوں گے تو وہ مغرور ہو جائیں گے تو کیا ہوگا؟ اس کے علاوہ راہل گاندھی کو یہ دکھا چاہیے کہ وہ واقعی محبت پھیلا تے ہیں۔
کانگریس کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں کو لے کر 23 جون کو پٹنہ میں حزب اختلاف رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کانگریس سے مرکز کے آرڈیننس پر اپنا موقف واضح کرے۔ اس پر کانگریس نے کہا تھا کہ وہ راجیہ سبھا میں اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرے گی۔ کانگریس نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم ذاتی مسائل کو اٹھانے کے لیے نہیں ہے۔ ساتھ ہی کچھ دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی کانگریس کو کو مشورہ دیا تھا۔ ا اب سوربھ بھردواج نے ایک بار پھر کانگریس پر نشانہ سادھا ہے اور کہا ہے کہ اگر راہل گاندھی محبت بانٹتے ہیں تو ایسا کرکے دکھائیں۔
بھارت ایکسپریس۔
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…