قومی

Crown Prince Mohammed bin Salman India Visit: محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا- مل کر انسانی ترقی کے لئے کریں گے کام

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان کے لئے سعودی عرب ایک اہم سیاسی شراکت داروں میں سے ایک ہیں۔ ہندوستان اورسعودی عرب، دنیا کی دو بڑی اورتیزی سے بڑھتی معیشت ہیں۔ ایسے میں ہمارا آپسی تعاون پورے علاقے میں امن وامان اوراستحکام کے لئے اہم ہے۔

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ دوطرفہ بات چیت کے دوران دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو اگلے سطح پرلے جانے کے لئے کئی پہلوؤں کی پہچان کی ہے۔ آج کی بات چیت ہمارے تعلقات کو نئی توانائی اورسمت فراہم کرے گی۔ اس سے ہمیں انسانیت کی فلاح کے لئے مل کرکام کرنے کی ترغیب ملے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ اقتصادی کاریڈور دونوں ممالک کے لئے بے حد اہم ہے۔

تاریخی اکنامک کاریڈور شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نریندرمودی نے بتایا کہ کل ہم نے ہندوستان، مغربی ایشیا اوریوروپ کے درمیان تاریخی اکنامک کاریڈور شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ یہ اکنامک کاریڈورصرف دو ممالک کو نہیں جوڑے گا۔ بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اوریوروپ کے درمیان اکنامک گروتھ اورڈیجیٹل کنکٹیوٹی کوبڑھانے میں مدد کرے گا۔ ساتھ ہی کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کے وزن 2023 اورلیڈرشپ میں سعودی عرب شانداراکنامک گروتھ حاصل کر رہا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہدہ محمد بن سلمان السعود نے کہا، “ہندوستان اورسعودی عرب کے رشتوں میں کبھی کڑواہٹ نہیں رہی ہے۔ اس (ہندوستان-سعودی عرب) رشتے کی تاریخ گواہ ہے، لیکن ہمارے ملک کے مستقبل کی تعمیراورمواقع پیدا کرنے کے لئے تعاون کی آج کے وقت میں ضرورت ہے۔ آج ہم مستقبل کے مواقع پرکام کررہے ہیں۔ میں آپ کوجی-20 سربراہی اجلاس کے انتظام اورحاصل کئے گئے اقدامات پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، بشمول مشرق وسطیٰ، ہندوستان اور یورپ کو جوڑنے والا اقتصادی راہداری، جس کی ضرورت ہے کہ ہم اس کی تعمیرکے لئے تندہی سے کام کریں۔”

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago