قومی

Saudi Arabia Bus Accident: سعودی عرب حادثہ، کرن رجیجو نے شیئر کیے ہیلپ لائن نمبرز، کہا- میں حیران اور غمزدہ ہوں

نئی دہلی: سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر محمد اظہر الدین نے بھی اس سانحے پر افسوس ظاہر کیا۔

کرن رجیجو نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبرز

حیدرآباد سے 54 افراد کا ایک گروپ عمرہ کے لیے سعودی عرب گیا تھا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’سعودی عرب کے مدینہ–مکہ ہائی وے پر پیش آنے والے دلخراش بس حادثے سے میں حیران ہوں اور بے حد افسردہ ہوں، جس میں کئی بھارتی زائرین ہلاک ہو گئے۔ ہم اپنے سفارت خانے کے حکام کے مسلسل رابطے میں ہیں جو معلومات جمع کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت۔ اس مشکل وقت میں طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے۔ یہ ہیں رابطہ نمبر:
8002440003 (ٹول فری)، 0122614093، 0126614276، اور 0556122301 (واٹس ایپ)۔

محمد اظہر الدین نے بھی بیان کیا اپنا دکھ

سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر محمد اظہر الدین نے بھی اپنا دکھ بیان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’سعودی عرب میں بھارتی زائرین کو لے جانے والی بس کے افسوسناک حادثے کی خبر سے گہرا صدمہ ہوا۔ میری گہری دعائیں ان تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، خاص طور پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ان خاندانوں کے ساتھ جو اس بدقسمت واقعہ کا حصہ تھے۔‘‘

سی ایم نے بلا تاخیر مدد کی دی ہدایت

انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فوری کارروائی کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل معلومات اکٹھا کریں اور وزارت خارجہ اور سعودی سفارت خانے کے ساتھ تال میل قائم کریں تاکہ تمام ضروری امداد اور امدادی اقدامات بلا تاخیر فراہم کئے جا سکیں۔

اظہرالدین نے خاندانوں کی مدد اور صورتحال کی نگرانی کے لیے قائم ایک کنٹرول روم کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ ان سے 79979 59754 اور 99129 19545 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں کنبہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور تلنگانہ حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

دوسری جانب سابق رکن پارلیمنٹ کویتا کلواکنتلا نے بھی سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ خبر سن کر حیران اور غم زدہ ہوں کہ مکہ سے مدینہ جانے والی ایک بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 42 بھارتی عمرہ زائرین کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ میں مرکزی حکومت، خصوصاً وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سعودی حکام سے فوری رابطہ کریں، ہر ممکن امداد یقینی بنائیں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

1 hour ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

2 hours ago