-بھارت ایکسپریس
Rahul Gandhi Damodar Savarkar: کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر مصیبت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ ’مودی سرنیم‘ سے متعلق عدالتوں کے چکر کاٹ رہے راہل گاندھی کے خلاف اب ہندووادی نظریہ کے لیڈرونائک دامودرساورکرکے بھائی کے پوتے ستیاکی ساورکر نے مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا، ’راہل گاندھی گزشتہ ماہ انگلینڈ گئے تھے اور ایک تقریب میں انہوں نے تبصرہ کیا کہ ویر ساورکر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ اپنے 6-5 دوستوں کے ساتھ مل کرایک مسلم شخص کو پیٹ رہے تھے اور ویر ساورکرکو مزہ آیا۔ یہ تبصرہ ان کی توہین ہے کیونکہ وہ حادثہ تصوراتی ہے۔ ہم راہل گاندھی اور ان کے کچھ حامیوں سے مبینہ عرضیوں اور پینشن کے بارے میں بہت کچھ سن رہے ہیں۔ وہ حقیقت میں گزارا بھتہ اور معافی سے متعلق عرضیاں تھیں۔ ہم عدالت پہنچ گئے ہیں۔‘
راہل گاندھی ویر ساورکرپر جیل سے باہرنکلنے کے لئے انگریزوں سے ‘معافی مانگنے’ کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں وی ڈی ساورکر کی تنقید کرنے کے بعد مہاراشٹروکاس اگھاڑی اتحاد میں بھی اختلاف نظرآنے لگا تھا۔ مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ویرساورکر سے متعلق راہل گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا تھا۔ اس کے بعد سنجے راؤت نے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس پورے معاملے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار کو بھی سرگرم ہونا پڑا تھا۔ کانگریس کے ذریعہ ویر ساورکر کی تنقید کی وجہ سے ہی مہاراشٹر میں اس اتحاد کے ٹوٹنے کی خبریں آنے لگی تھیں۔
بی جے پی نے راہل گاندھی پر برطانیہ کے دورے کے دوران ہندوستان کو ’بدنام‘ کرنے کا الزام لگایا تھا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ لوک سبھا کے سابق رکن راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ساورکرنہیں ہیں اور معافی نہیں مانگیں گے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور شیو سینا (ادھوگروپ) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ویرساورکر پر حملے کے لئے راہل گاندھی کی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی مجاہدین آزادی کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔ شیو سینا کا ادھو ٹھاکرے گروپ اسی وجہ سے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی طرف سے مارچ کے آخرمیں بلائی گئی میٹنگ میں شامل نہیں ہوا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…