قومی

Sanjiv Khanna next CJI of Supreme court: ملک کے نئے چیف جسٹس ہوں گے سنجیو کھنہ،لیکن صرف 6 ماہ کیلئے بنیں گے چیف جسٹس آف انڈیا

ملک کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی میعاد نومبر میں مکمل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنے جانشین کے نام کی سفارش کی ہے۔ سی جے آئی چندر چوڑ نے مرکزی حکومت کو بھیجی گئی اپنی سفارش میں کہا ہے کہ ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس 10نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ روایت کے مطابق، سی جے آئی اپنے جانشین کے نام کی سفارش اسی وقت کرتا ہے جب وزارت قانون کی طرف سے ان سے درخواست کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے سی جے آئی کے عہدے کے لیے جسٹس سنجیو کھنہ کے نام کی سفارش کی ہے۔

سنیئرترین ججوں  میں جسٹس کھنہ کا نام پہلے نمبر پر ہے

سنیارٹی لسٹ میں پہلا نام جسٹس سنجیو کھنہ کا ہے۔ اس لیے ان کا نام آگے بڑھایا گیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 64 سالہ جسٹس سنجیو کھنہ کی بطور سی جی آئی مدت کار صرف 6 ماہ ہوگی۔اور جسٹس کھنہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے 65 فیصلے دے چکے ہیں۔ اپنے دور میں وہ 275 بنچوں کا حصہ رہے ہیں۔جسٹس سنجیو کھنہ کی بات کریں تو وہ 14 سال سے دہلی ہائی کورٹ میں جج رہے ہیں۔ وہ 14 مئی 1960 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے کیمپس لاء سینٹر سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد، انہوں نے 1983 میں دہلی بار کونسل میں بطور وکیل رجسٹریشن کرائی۔ انہیں 2019 میں سپریم کورٹ میں ترقی دی گئی۔

سنجیو کھنہ کے سپریم کورٹ کے جج بننے کو لے کر تنازعہ تھا۔ 32 ججوں کو نظر انداز کرکے انہیں سپریم کورٹ کا جج بنانے پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ 10 جنوری 2019 کو، کالجیم نے جسٹس مہیشوری کو ان کی جگہ اور جسٹس کھنہ کو سینیارٹی میں 33 ویں نمبر پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کی منظوری اس وقت کے صدر رام ناتھ کووند نے بھی دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Salman Khan Father Salim Khan: سلمان خان کے والد سلیم خان نے لارنس بشنوئی سے برہم، کہی یہ بڑی بات

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان حال ہی میں لارنس بشنوئی پر…

6 hours ago

Assam Citizenship Case: مولانا مشتاق عنفرنے سپریم کورٹ کے فیصلہ کوآسام کے مظلوموں اورانصاف کی جیت قراردیا

مولانا مشتاق عنفرنے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کی نہ صرف قانونی بلکہ فلاحی سرگرمیاں بھی…

7 hours ago

ED Seized PFI Properties: منی لانڈرنگ کیس میں پی ایف آئی کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی، 57 کروڑ کی جائیداد ضبط

ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ پی ایف آئی اور جعلی عطیہ دہندگان کے غیر…

7 hours ago

Assam Citizenship Case: آسام کے لاکھوں لوگوں کو راحت، کٹ آف ڈیٹ 1971 قانونی طور پر درست قرار

مولانا محمود مدنی نے کہا جمعیۃ علماء ہند کی طویل آئینی جدوجہد رنگ لائی۔ مولانا…

7 hours ago

NCPUL Showcases Urdu Literature At Frankfurt Book Fair: جرمنی کتاب میلے میں قومی اردوکونسل کی شرکت، ڈاکٹرشمس اقبال نے محبانِ اردو کے لئے باعث صد افتخارقراردیا

ہندوستان کے 30 سے زائد سرکاری اورغیرسرکاری پبلشرزکے اسٹال جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں موجود ہیں۔…

9 hours ago