بین الاقوامی

Canadian Prime Minister Justin Trudeau: جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے خلاف جھوٹ بولنے کا کیا اعتراف ،کہا-نجرقتل کیس میں کینیڈا کے پاس بھارت کے خلاف نہیں تھا پختہ ثبوت

کینیڈا کی جانب سے ہندوستانی سفارت کاروں پر خالصتانی نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ تاہم بھارت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پیر کو کینیڈا کے 6 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے اور وہاں سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثناء کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعتراف کیا ہےکہ ان کی حکومت نے خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کی کینیڈا کی سرزمین پر ہلاکت کے حوالے سے ہندوستان کو حقیقی ثبوت فراہم نہیں کئے۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی غیر ملکی مداخلت کی انکوائری  کے سامنے گواہی دینے والے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا نے نجر کے قتل کا عوامی طور پر الزام لگانے سے پہلے صرف انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں، کوئی ثبوت نہیں دیا تھا۔

ٹروڈو نے کہاکہ“کینیڈا نے بھارت سے تعاون کرنے کو کہا۔ اس نے ثبوت مانگا۔ ہم نے ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ مزید تحقیقات کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ کیونکہ اس وقت ہمارے پاس  خفیہ جانکاری تھی۔کینیڈین وزیر اعظم نے کہا، “میں نے جی 20کے آخر میں پی ایم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ بھارتی حکومت کے خلاف بولتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

ٹروڈو نے کہا کہ جب وہ جی20سربراہی اجلاس کے بعد ہندوستان سے کینیڈا واپس آئے تو یہ واضح تھا کہ ہندوستانی حکومت کا نقطہ نظر ہمیں اور ہماری جمہوریت کی سالمیت پر تنقید کرنا ہے۔ ٹروڈو حال ہی میں اس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جب ہندوستان کے خلاف الزامات لگائے گئے کہ ہندوستانی سفارت کار معلومات اکٹھا کرنے اور کینیڈا میں خالصتان کی حامی تحریک کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے جرائم پیشہ گروہوں کا استعمال کرنے میں ملوث تھے۔جسٹن ٹروڈو نے کمیٹی کے سامنے اپنے دعوے کو دہرایا کہ اس بات کے مصدقہ شواہد موجود ہیں کہ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے۔ اس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام بھی لیا، جسے پہلے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا حوالہ دیا تھا۔ ٹروڈو نے الزام لگایا کہ ہندوستانی سفارت کار کینیڈا کے شہریوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کر کے لارنس بشنوئی گینگ کو دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India’s Fiscal Deficit Shrinks: ٹیکس ریونیو میں اضافے کے درمیان ہندوستان کا مالیاتی خسارہ ہوا کم: ورلڈ بینک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…

25 minutes ago

India’s mobility market to double by 2030,: ہندوستانی نقل و حرکت کی مارکیٹ 2030 تک دوگنی ہو جائے گی، 600 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی: رپورٹ

ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…

27 minutes ago

Main accused of attacking Saif Ali Khan arrested: سیف علی خان پر حملے کا کلیدی ملزم گرفتار، آج عدالت میں ہوگی پیشی

جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…

3 hours ago