قومی

Nayab Singh Saini Oath Ceremony : ہریانہ میں نائب سنگھ سینی کی دوسری بار تاج پوشی آج، پی ایم مودی،امت شاہ اور راجناتھ سنگھ کریں گے شرکت

آج بی جے پی رہنما نائب سنگھ سینی دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ اس سال کے شروع میں، انہیں منوہر لال کھٹر کی جگہ ہریانہ کا وزیر اعلی بنایا گیا تھا، ہریانہ میں بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد، نائب سنگھ سینی جمعرات (17 اکتوبر) کو ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔نائب سنگھ سینی (54) نے بدھ (16 اکتوبر) کو گورنر بنڈارو دتاتریہ سے ملاقات کی  تھی اور پنچکولہ میں پارٹی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ طور پر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب ہونے کے بعد اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش  کیاتھا۔ پنچکولہ میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج دوپہر 12.30بجے ہریانہ میں نائب سنگھ سینی کی ہونے والی حلف برداری تقریب میں پی ایم مودی اوروزیرداخلہ  امت شاہ کے علاوہ راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا (بی جے پی کے قومی صدر) سمیت کئی مرکزی وزراء، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر لیڈر شرکت کریں گے۔حالانکہ بی جے پی نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی ،لیکن انہوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اس بڑے پروگرام میں تقریباً 50,000 لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

8 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

39 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago