Arvind Kejriwal Health: تہاڑ جیل انتظامیہ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی میڈیکل رپورٹ پر عام آدمی پارٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ تہاڑ جیل نے اعتراف کیا کہ شوگر لیول کئی بار نیچے چلا گیا ہے۔ شوگر لیول کم ہونے کی وجہ سے اروند کیجریوال نیند کے دوران کوما میں جا سکتے ہیں۔ شوگر لیول کم ہونے پر برین اسٹروک کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ تہاڑ جیل کی رپورٹ کے مطابق وزن بھی کم ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے سی ایم کیجریوال کے وزن کو لے کر اے اے پی لیڈروں اور دہلی حکومت کے وزراء کے دعووں پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ AAP حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں کہ اروند کیجریوال کا وزن 8.5 کلو کم ہو گیا ہے۔ اس کے بعد تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اروند کیجریوال کے وزن کو لے کر جاری دعوے پر دہلی حکومت کے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق یکم اپریل 2024 کو جب اروند کیجریوال پہلی بار تہاڑ جیل آئے تو ان کا وزن 65 کلو گرام تھا۔ اروند کیجریوال جب 10 مئی کو تہاڑ سے نکلے تو ان کا وزن 64 کلوگرام تھا۔ جب انہوں نے 2 جون کو جیل میں سرینڈر کیا تو ان کا وزن 63.5 کلوگرام تھا۔ اس وقت ان کا وزن 61.5 (14 جولائی) کلوگرام ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ کم خوراک کھانے یا کیلوریز کم کھانے سے بھی وزن میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اروند کیجریوال کا روزانہ صحت کے سینئر حکام کی نگرانی میں معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت کے حکم کے مطابق ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی میڈیکل بورڈ سے مشاورت کے دوران موجود رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- AAP-JMM News: سنیتا کیجریوال اور ہیمنت سورین کے درمیان ملاقات میں کن امور پر ہوئی بات چیت؟،سنجے سنگھ نے بتائی تفصیلات
خط میں لکھا گیا ہے کہ دہلی حکومت کے کچھ وزراء، ایک موجودہ ایم پی اور عام آدمی پارٹی کے دیگر ایم ایل ایز نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ یہ جھوٹی معلومات پھیلانے اور جیل انتظامیہ کو خوفزدہ کرنے کی نیت سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…