بھارت ایکسپریس۔
Sandeep Dixit Statements on Aam Aadmi Party: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اسی ضمن میں اپوزیشن نے ایک اتحاد بنایا ہے، جس کا نام ‘انڈیا’ رکھا گیا ہے۔ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی بھی’انڈیا’ اتحاد کا حصہ ہے۔ حالانکہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی ایک دوسرے کے سخت حریف رہے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے لئے نرم رخ اپنایا ہے اوردہلی سروس بل پر پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے خلاف ووٹنگ کی ہے۔ وہیں دوسری جانب، حال ہی میں جب دہلی کی سیٹوں پر الیکشن سے متعلق بیان بازی شروع ہوئی تو کانگریس نے صفائی بھی دی اور معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن دہلی میں ہی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر اس معاملے پر مسلسل بیان دے رہے ہیں اور عام آدمی پارٹی پرحملہ آور ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دکشت کی، جن کے نشانے پر گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ہیں۔ سندیپ دکشت دہلی سروس ایکٹ کے بہانے کیجریوال پر حملہ کر رہے ہیں، جوکہ عام آدمی کے لئے بے حد ہی اہم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس موضوع پرسندیپ دکشت جو باتیں کہہ رہے ہیں، وہ پارٹی لائن سے بالکل الگ ہے۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا سندیپ دکشت کانگریس سے الگ ہوکرنئی جگہ کی تلاش کر رہے ہں۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا وہ بی جے پی میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے بیانوں سے دہلی میں بی جے پی کو ہی سب سے زیادہ فائدہ ملے گا۔ پہلے سندیپ دکشت کا تازہ بیان جان لیتے ہیں۔
سندیپ دکشت نے کہا- کیجریوال کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں
سندیپ دکشت نے ہفتہ (19 اگست) کو کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ہم لوگوں کو لگتا تھا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنا چاہئے، لیکن جب تجربہ ہوا اور دہلی کچھ وقت سے کیسے چل رہی ہے، اس کو دیکھا ہے تو جو ابھی اختیارات کی تقسیم ہے، اس میں بہت تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ بھی دہلی میں بہت اچھے کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، کیجریوال ٹرانسفر-پوسٹنگ کرنا، اینٹی کرپشن برانچ سے اپنے کو بچانا، جیسے اقتدار کے غلط استعمال والے اختیارات چاہتے ہیں، یہ کہیں سے بھی اخلاقی نہیں ہے۔ اروند کیجریوال جیسا آدمی صرف اپنا اوراپنی پارٹی کے اقتدارکو دیکھے گا، اس شخص سے کوئی فیڈبیک آتا ہے، اسے ہمیں سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔
عام آدمی پارٹی کے خلاف کہی یہ بڑی بات
سندیپ دکشت کا یہ بیان اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے لئے بے حد تکلیف دہ ہوگا، لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے، جب سندیپ دکشت نے اروند کیجریوال پرنشانہ سادھا ہے۔ جب اروند کیجریوال پارلیمنٹ میں دہلی سروس بل پرووٹنگ کے لئے صف بندی کر رہے تھے اور کانگریس نے کافی دنوں بعد ان کے مطالبات کوقبول کیا، اس وقت بھی انہوں نے کہا تھا کہ یہ بل پاس ہونا چاہئے۔ تب عام آدمی پارٹی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ سندیپ دکشت کانگریس میں نہیں ہیں۔ وہیں دہلی سروس بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد ایک بار پھر سندیپ دکشت نے پلٹ وار کیا تھا اور کہا تھا کہ امید ہے کہ اروند کیجریوال اب رونے دھونے اورغیرضروری بیانات دینے کے بجائے کام کریں گے۔
ڈر کی وجہ سے انڈیا اتحاد میں شامل ہوئے ہیں کیجریوال
حال ہی میں جب کانگریس کی میٹنگ کے بعد الکا لانبا نے دہلی میں سبھی سیٹوں پر الیکشن کی تیاری کرنے کا بیان دیا تو عام آدمی پارٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اس وقت بھی کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے کیجریوال کو نشانے پر لیتے ہوئے عام آدی پارٹی کو بی جے پی کا دم بتایا تھا۔ انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کانگریس کو اتحاد کی ضرورت نہیں ہے اور اروند کیجریوال خوف کی وجہ سے انڈیا اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…