-بھارت ایکسپریس
Sambhal Violence News: اترپردیش کے سنبھل سے متعلق آج بھی ہنگامہ جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈرسنبھل کوچ کرنے نکلے تھے، لیکن انہیں پولیس نے جانے نہیں دیا اورراستے میں ہی روک دیا۔ دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے صدرشیام لال پال کوبھی سنبھل جانے سے روکا ہے اورانہیں گھرمیں نظربند کیا گیا ہے۔
یوپی-دہلی بارڈر سے متعلق مرادآباد تک، جہاں سے سماجوادی پارٹی کے لیڈرسنبھل کی طرف کوچ کرنے کی تیاری میں تھے، انہیں پولیس نے روک دیا۔ یوپی کے درمیان غازی پور سرحد پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہریندرملک کو یوپی پولیس نے روک دیا تو مرادآباد سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا اورسنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کو غازی آباد بارڈرکے پاس ہی روک دیا گیا۔ وہیں لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراورلیڈرآف اپوزیشن ماتا پرساد پانڈے کو بھی پولیس نے ان کے گھر سے باہرنہیں نکلنے دیا۔ سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرماتا پرساد پانڈے گاڑی میں بیٹھ گئے تھے، لیکن نوٹس کا حوالہ دے کرانہیں روک دیا گیا۔
دوسری جانب، سابق وزیراورسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمال اختر، سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی پنکی یادواورمرادآباد سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر جے ویرسنگھ یادو کو پولیس نے دہلی لکھنؤ نیشنل ہائی وے 9 پر مونڈھا پانڈے تھانہ علاقے میں سنبھل جاتے وقت روکا، یہ تینوں لیڈربھی سماجوادی پارٹی کے 15 اراکین کے وفد کا حصہ ہیں اوران تینوں کو مونڈھا پانڈے تھانے میں بٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کا 15 رکنی وفد سنبھل تشدد کے متاثرین سے ملنے جانے والا تھا، لیکن اپوزیشن لیڈراور سماجوادی پارٹی کے لیڈرماتا پرساد پانڈے کوڈی ایم نے فون کرکے منع کردیا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی سماجوادی پارٹی کے لیڈر سنبھل جانے کے لئے نکلے توپولیس نے انہیں بیچ راستے میں ہی روک لیا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…
نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…
بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی…