قومی

Azam Khan Viral Video: ضمنی الیکشن سے پہلے اعظم خان کا جذباتی بیان، ویڈیو جاری کرکے کہی یہ بڑی بات

Samajwadi Party’s Senior Leader Azam Khan Viral Video: کافی وقت سے خاموش اور میڈیا سے دوری بنائے رہے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اورسینئر لیڈراعظم خان نے یوپی کے سوار اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن سے پہلے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ دراصل، اعظم خان کا ایک جذباتی پیغام والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ ”میں اعظم خان آپ سے مخاطب ہوں۔ میری ساری زندگی اور زندگی کا عمل آئینے کی طرح آپ کے سامنے ہے، اور آپ کل اور آج سے میرے آنے والے کل کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔”

اعظم خان نے کہا کہ مجھ پر میرے اپنوں پر گزرے ہوئے چار پانچ سال میں جو کچھ ہوا ہے، وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے اور یہ ایسی افسوسناک تاریخ ہے کہ آنے والا کل ہندوستان کے اس نظام جمہوری پر کچھ نہ کچھ اپنی رائے پیش کرے گا۔ وہیں اعظم خان نے زکوۃ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃ کے پیسے کا صحیح استعمال نہیں ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں، جو برباد کر دیئے گئے، لیکن انہوں نے شکایت کا موقع نہیں دیا اور بہت لوگوں نے شکایت کا موقع دیا اور انہوں نے تیزاب کے خنجر بھی پار کئے۔

اعظم خان نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لئے کوئی ایسا نقشہ تیار کریں، جن میں اگر ان کے لئے بہت آسانیاں نہ ہوں، تو وہ آنے والی سختیوں کو برداشت کرسکیں، اور ایک عام زندگی گزار سکیں۔ اعظم خان نے کہا کہ ہمارے بچوں کے اندر صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، انہیں موقع نہیں ملتا۔ انہیں موقع ملے تو ہم سب اس کے لئے کوشش کریں اور تعلیمی ادارے قائم کریں… میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں، جو طاقت میں ہیں چاہے وہ سیاسی طور پر ہوں، مالی طور پر ہوں یا افسرہوں، ریٹائرڈ ہوں، چاہے سروس میں ہوں، جو جذبہ رکھتے ہیں، وہ پیسے کا صحیح استعمال کریں، قوموں کی تقدیر کو سدھاریں۔

یہ بھی پڑھیں: West Bengal Violence: مغربی بنگال میں ہوئے تشدد پر مرکزی حکومت سخت، وزارت داخلہ نے 3 دنوں کے اندر ممتا حکومت سے مانگی رپورٹ

میرے پڑوس ضلع میں نہ جانے کتنے رئیس ہیں

اعظم خان نے کہا کہ اگر میرے جیسا کمزور شخص اتنے بڑے مشن کو اونچائی تک پہنچا سکتا ہے، تو میرے پڑوس کے ضلع میں نہ جانے کتنے رئیس رہتے ہیں، میرے ملک، میری ریاست میں نہ جانے کتنے دولت مند رہتے ہیں۔ نہ جانے کتنی ایسی تنظیمیں ہیں، جن کے پاس بہت مسئلے ہیں، لیکن ان کا صحیح استعمال نہیں کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے زکوۃ کے پیسے کا بھی صحیح استعمال نہیں ہوتا ہے۔ اگر ہم اس پیسے کا، اپنی دولت کا، استعمال اپنی رہائش، شان وشوکت پر خرچ کرنے کا ایک حصہ بھی اگراپنی آنے والی نسل کو پڑھانے کے لئے کرنے لگے تو یہ بڑی خدمت ہوگی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

25 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

51 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago