قومی

اعظم خان پرٹوٹا غموں کا پہاڑ، بھابھی کا انتقال، بیٹے سمیت 4 گھنٹے کےلئے آئیں گے جیل سے باہر؟

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی بھابھی کا انتقال ہوگیا۔ اس ضمن میں اہل خانہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے لیڈرکوبیٹے عبداللہ اعظإ کے ساتھ 4 گھنٹے کے لئے پیرول دے دیں۔ سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اورسابق وزیر، اعظم خان اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ جیل میں بند ہیں۔ اہل خانہ نے ضلع مجسٹریٹ سے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے اعظم خان اورعبداللہ اعظم کوجیل سے 4 گھنٹے کی پیرول کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی بھابھی کے آخری دیدارکرسکیں۔

ضلع مجسٹریٹ کو لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے- درخواست اس طرح ہے کہ درخواست گزارکے سگے ماما محمد اعظم خان ولد مرحوم ممتازخان اوران کے بیٹے محمد عبداللہ اعظم خان اس وقت ضلع جیل رام پورمیں بند ہیں۔ محمد اعظم خان کی سگی بھابھی سلمیٰ شہناز اہلیہ شریف خان، باشندہ ٹنکی نمبر- 5، گھیرمیربازخاں، تھانہ گنج، ضلع رام پورکا انتقال ہوگیا ہے۔

رام پورانتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کیا گیا یہ مطالبہ

خط میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار کے ماما اعظم خان کی سگی بڑی بھابھی اورمحمد عبداللہ اعظم کی سگی بڑی امی ہیں، ان کے آخری دیداراورتدفین میں وہ شامل ہونا چاہتے ہیں اوران کا یہ آئینی حق ہے۔ سلمیٰ شہناز کی تدفین ممتازپارک کے سامنے واقع قبرستان میں 15.12.2025 کو شام 4 بجے رام پورمیں کیا جانا یقینی ہے۔ خط میں اپیل کی گئی کہ محمد اعظم خان ولد ممتازخان اورعبداللہ اعظم ولد محمد اعظم کو 15.12.2025 وقت 2 بجے سے 6 بجے تک تدفین میں شامل ہونے کے لئے پیرول فراہم کرنے کی عنایت کریں۔ اعظم خان اور ان کے بیٹے کی پیرول کے لئے یہ خط فرحان علی نے لکھا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Minister Gajendra Singh Shekhawat: عالمی سطح پر گونج رہی ہندوستان کی ثقافت، پی ایم مودی نے گجیندر شیخاوت کے کام کی تعریف کی

بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر…

34 seconds ago

Mamata Banerjee: ممتا بنرجی نے سی جے پی کے مطالبے کی حمایت کی، جانئے اور کون سی پارٹیاں ابھیجیت دپکے کے ساتھ؟

ممبئی کے احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر…

46 minutes ago

Brutal assault on woman at nightclub: گوہاٹی کے نائٹ کلب میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی، برہنہ کرکے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کلب کی چوتھی منزل سے نیچے پارکنگ ایریا تک…

1 hour ago

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

3 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

3 hours ago