قومی

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی نے یوپی میں 16 امیدواروں کا کردیا اعلان، ڈمپل یادو اور شفیق الرحمٰن برق کا نام شامل

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی نے یوپی کی 16 لوک سبھا سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کے صدراور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ  ڈمپل یادو کا نام بھی شامل ہے۔ ڈمپل یادو مین پوری سے ایک پھرمقابلہ کریں گی۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے سنبھل کے موجودہ رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کو ایک بار پھرامیدوار بنایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کی پہلی لسٹ میں ڈمپل یادو اور شفیق الرحمٰن برق کے علاوہ فیروآباد سے اکشے یادو، ایٹہ سے دیویش شاکیہ، بدایوں سے دھرمیندر یادو، کھیری سے اتکرش ورما، دھورہرا سے آنند بھدوریا، اناؤ سے انو ٹنڈن، لکھنؤ سے روی داس مہروترا، فرخ آباد سے ڈاکٹر نول کشور شاکیہ، اکبر پور سے راجا رام پال، باندہ سے شیوشنکر سنگھ پٹیل، فیض آباد سے اودھیش پرساد، امبیڈکر نگر سے لال جی ورما، بستی سے رام پرساد چودھری، گورکھپور سے کاجل نشاد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

2019 میں کیا تھے نتائج؟

یوپی میں لوک سبھا کی کل 80 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے 62، کانگریس نے ایک، بی ایس پی نے 10 اور سماجوادی پارٹی نے پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی جبکہ اپنا دل کو دو سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اس الیکشن میں سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی نے الائنس میں الیکشن لڑا تھا، لیکن الیکشن کے بعد ہی یہ الائنس ٹوٹ گیا تھا۔ سال 2022 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی نے شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ریاست میں حکومت پرقابض ہوئی اوریوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ بنے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

All India Weather Update: دہلی سمیت 7 ریاستوں میں بارش کے بعد سخت سردی کے لیے رہیں تیار، اتنی ٹھنڈی کہ جم گیا نل کا پانی بھی

کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں…

23 minutes ago

Indian Cricketer Father’s jailed for 7 Years: ہندوستانی کرکٹر کے والد کو7 سال جیل کی سزا، 14 لاکھ کا جرمانہ، کیا تھا یہ جرمانہ

ہندوستانی کے سابق کرکٹر بلے باز نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو غبن کے…

55 minutes ago

Pakistan Airstrike: افغانستان میں پاک فضائیہ کا حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد ہلاک، طالبان نے بدلہ لینے کی کھا ئی قسم

وزارت نے کہا، " امارت اسلامیہ افغانستان (طالبان حکومت) اس کو ایک ظالمانہ عمل اور…

1 hour ago

Israel Hamas War: ‘ہم نے حماس سربراہ اسمٰعیل ہانیہ کومارا، آگے بھی جو ہمارے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، ہاتھ کاٹ دیں گے’

اس سال 31 جولائی کواسمٰعیل ہانیہ کے قتل کے تقریباً 5 ماہ بعد اسرائیل نے…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں اترے گی جے ڈی یو، راجیو رنجن نے کہا- کیجریوال کو کریں گے بے نقاب

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس…

10 hours ago