قومی

Bharat Jodo Nyay Yatra in Bihar: ہمیں نتیش کمار کی ضرورت نہیں، انہوں نے معمولی دباو میں یوٹرن لے لیا:راہل گاندھی

بہار میں سی ایم نتیش کمار کے پلٹی مارنے پر پہلی بار کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خاموشی توڑی ہے۔حالانکہ وہ 24 گھنٹے سے بہار میں ہیں اس کے باوجود نتیش کمار اور بہار کی سیاسی الٹ پھیر پر کچھ نہیں کہا۔ البتہ آج جب وہ پورنیہ میں عوامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے تب انہوں نے نتیش کمار پر تنقید کی اور کہا کہ معمولی دباو پر نتیش کمار نے یو ٹرن لے لیا ۔ اس دورا ن راہل  گاندھی نے نتیش کمار کے پلٹی مار پر چٹکلہ کے ذریعے طنز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار گورنر ہاوس گئے ،سبھی ایم ایل اے اور بی جے پی کے لیڈران وہاں موجود تھے ، گورنر نے نتیش کمار کو چیف منسٹر کا حلف دلایا  اور خوب تالیاں بجائی گئیں ۔ حلف برداری کی تقریب ختم ہوئی اور نتیش کمار اپنی گاڑی میں بیٹھ کر سی ایم ہاوس کیلئے نکل گئے ، راستے میں انہیں خیال آیا کہ ان کا شال گورنر ہاوس پر ہی چھوٹ گیا ہے ۔ نتیش کمار نے ڈرائیور سے دوبارہ گورنرہاوس چلنے کو کہا۔ نتیش کمار پھر سے گورنر ہاوس پہنچے ،گورنر نے دروازے پر نتیش کمار کو پھر سے دیکھ کر کہا ،ابھی اتنی جلدی واپس آگئے۔ نتیش کمار نے ذرا سا دباو میں ہی بکھر گئے اور یو ٹرن لے لیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کہاں پھنس گئے نتیش جی؟ ہم نے نتیش جی سے کہا تھا کہ آپ کو بہار میں ذات پات کی مردم شماری کرانی پڑے گی، ہم آپ کو چھوٹ نہیں دے سکتے۔لیکن بی جے پی نہیں چاہتی تھی کہ بہار میں ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے، کیونکہ وہ ملک کو سچ بتانے سے ڈرتی ہے۔بی جے پی نہیں چاہتی کہ عوام کی توجہ سماجی انصاف پر جائے ۔اس لیے بی جے پی نے نتیش جی کو بیچ سے نکلنے کا راستہ دیا اور نتیش جی نکل گئے ۔نتیش جی یہاں پھنس گئے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ آج کسی بھی سیکٹر میں انصاف نہیں ہو رہا ہے ۔ اور انصاف کیلئے آبادی کے حساب سے شراکت داری بہت ضروری ہے اور یہ صحیح آبادی تب پتا چلے گی جب ذات پر مبنی مردم شماری ہوگی ۔ یہ ذات پر مبنی مردم شماری سماج کا ایکسرے ہے اور اس ایکسرے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کونسی برادری اور کونسی ذات کے لوگوں کی حالت کیا ہےاس کے بعد پالیسی  تیار کرکے ان لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ جس برداری کی جتنی آبادی ہے اس کو اتنی ہی شراکت داری  ملنی  چاہیے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں ذات پر مبنی مردم شماری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں آج دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقہ دبا ہوا ہے۔ انھیں سماجی انصاف نہیں مل رہا ہے۔ اس لیے کانگریس نے سماجی انصاف کے لیے ایک انقلابی کام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سماجی انصاف کا پہلا قدم ذات پر مبنی مردم شماری ہے۔ یہ ملک کا ایکسرے ہے۔ پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کے بعد کانگریس پارٹی ان طبقات کو ان کی حصہ داری دینے جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے نجکاری کا بھی معاملہ اٹھایا اور کہا کہ آج کل اداروں کی نجکاری لگاتار ہو رہی ہے۔ اس میں بھی سب سے زیادہ نقصان دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

HMPV Virus: آسام میں HMPV وائرس کا کیس ملنے سے خوف  کا ماحول، 10 ماہ کا بچہ متاثر، ہندوستان میں مریضوں کی  تعداد  15 ہوئی

چین میں انسانی میٹاپنیووائرس (HMPV) کی وجہ سے اس بیماری کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔…

3 minutes ago

Hardik Pandya: کیا ہاردک پانڈیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سے بھی باہر ہو جائیں گے؟

اگر ہم 2025 کی چمپیئنز ٹرافی کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا اور نتیش کمار…

31 minutes ago

Delhi Assembly Elections 2025: اوکھلا سیٹ پر کبھی کانگریس کا تھا غلبہ، AAP کو ہیٹرک کی امید، اے آئی ایم آئی ایم کر سکتی ہے کھیل؟

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ہوگی۔…

58 minutes ago

All India Weather Update: ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث ملک بھر میں بدلا موسم کا مزاج، ہلکی بارش اور دھند کا الرٹ جاری

جونپور میں بھی شدید دھند اور سردی کی وجہ سے زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

AAP MLA Gurpreet Gogi dies: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت گوگی کی مشتبہ حالات میں موت، فیملی کا دعویٰ، غلطی سے خود کو ماری گولی

گوگی نے 2022 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لدھیانہ اسمبلی انتخابات…

2 hours ago