قومی

Salman Khan House Firing Case: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے ملزم نے کی خود کشی

نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ معاملے میں بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ملزم انوج تھاپن نے خود کشی کرلی ہے۔ اس نے پھانسی لگاکرخود کشی کی ہے۔ ملزمین سے پوچھ گچھ کے لئے لاک اپ میں رکھا گیا تھا۔ اس نے کمبل کا استعمال کرکے پھندا لگایا۔ انوج تھاپن پر شوٹروں کو ہتھیار مہیا کروانے کا الزام ہے۔ انوج تھاپن نے پولیس حراست میں خود کشی کی کوشش کی ہے۔ تھاپن کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لارنس بشنوئی سمیت گینگ کے کئی لوگوں پر لگ چکا ہے MCOCA

حال ہی میں خبر ملی تھی کہ ممبئی پولیس نے 14 اپریل کو باندرہ واقع اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر گولی باری کے حادثہ سے متعلق مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایک افسر نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ مبینہ شوٹر وکّی گپتا (24) اور ساگرپال (21) کے علاوہ سونو کمار چندر بشنوئی (37) اور انوج تھاپن (32) کے ساتھ ساتھ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی پر بھی مکوکا لگایا گیا ہے۔

کب ہوئی تھی فائرنگ

سلمان خان کے باندرہ واقع رہائش گاہ ’گیلکسی اپارٹمنٹ‘ پر 14 اپریل کی صبح 2 موٹرسائیکل سوار لوگوں کے ذریعہ گولی باری کرنے کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس نے 16 اپریل کو وکی گپتا اور ساگر پال کو گجرات کے بھج سے گرفتارکیا تھا۔ افسران نے دعویٰ کیا کہ جب وکی گپتا موٹرسائیکل چلا رہا تھا تو ساگر پال نے مبینہ طور پر گولیاں چلائی تھیں۔

قابل ذکرہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر گولی باری کے حادثہ میں استعمال کی گئی بندوق کو سورت کی تاپی ندی سے برآمد کرلیا گیا تھا۔ اس دوران کچھ زندہ کارتوس بھی ملے تھے۔ سلمان خان کے گھر پرگولی چلانے والے نوجوانوں وکی گپتا اور ساگرپال نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا تھا کہ وہ سلمان خان کے گھر گولی باری کو انجام دے کرممبئی سے سڑک کے راستے سورت پہنچے تھے۔ یہاں سے وہ ٹرین سے بھج کی طرف گئے، جہاں سفرکے دوران انہوں نے پستول کو ایک ریلوے پُل سے تاپی ندی میں پھینک دیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

13 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

42 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago