بھارت ایکسپریس۔
Prajwal Revanna Sex Video Case: سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی پوری فیملی اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ سرخیوں میں رہنے کی وجہ سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے پوتے پرلگا شرمناک الزام ہے۔ دیوگوڑا کے پانچ بیٹے ہیں، ان میں سے ایک ہے ایچ ڈی ریونّا اوران کا بیٹا ہے پرجول ریونّا۔ پرجول ریونّا اوران کے والد پرخواتین کے ساتھ جنسی استحصال کرنے اوران کے ویڈیو ریکارڈ کرنے کا الزام ہے۔
ہزارقابل اعتراض ویڈیو وائرل 3000
سوشل میڈیا پر3000 قابل اعتراض ویڈیووائرل ہورہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ ان ویڈیو میں پرجول ریونّا خواتین کے ساتھ چھیڑخانی اور قابل اعتراض حرکت کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھ ویڈیو میں خواتین چلا چلا کر چھوڑ دینے کی اپیل کر رہی تھیں، لیکن ویڈیو بنانے والے پراس کا کوئی اثرنہیں پڑ رہا ہے۔
افسر، پولیس اہلکار، ضلع پنجایت رکن کا ہوا جنسی استحصال
بتایا جا رہا ہے کہ وائرل ہو رہے تقریباً 3000 قابل اعتراض ویڈیو میں ہرعمرکی خواتین شامل ہیں۔ اس میں افسران، پولیس اہلکار، ضلع پنچایت رکن، اداکارہ، میڈ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ کئی ویڈیو میں خواتین رو رو کرچھوڑ دینے کی گہار لگا رہی ہیں۔ کرناٹک کی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے اسے ملک کا سب سے بڑا سیکس اسکینڈل بتایا ہے۔
کرناٹک کی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ناگ لکشمی چودھری نے کہا کہ پرجول ریونّا سے منسلک ’فحش ویڈیو‘ کا معاملہ ملک کا سب سے بڑا جنسی استحصال اسکینڈل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ویڈیو انہوں نے خود دیکھے ہیں، جس میں سے کچھ میں خود پرجول ریونّا ویڈیو بناتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ناگ لکشمی نے کہا کہ کچھ ویڈیو اتنے خطرناک ہیں کہ میں انہیں دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرپائی۔
میڈ نے لگایا ’گندہ‘ الزام
پرجول ریونّا کے گھرمیں میڈ کا کام کرنے والی ایک بزرگ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پرجول کے گھرمیں آتے ہی سب ڈرجاتے تھے۔ اسٹورروم میں کسی نہ کسی بہانے سے بلاکرگندی حرکت کرتے تھے۔ میڈ نے کہا کہ جب میں نے اس کی شکایت ایچ ڈی ریونّا سے کی تو انہوں نے بھی میرا جنسی استحصال کیا۔
’میری بیٹی پرتھی گندی نظر‘
میڈ کا کہنا ہے کہ میرے بعد پرجول ریونّا کی نظرمیری بیٹی پرتھی۔ دیگر لوگوں سے دباؤ بنوا کراس نے میری بیٹی سے بات کی اور پھر ویڈیو کال کرکے فحش حرکتیں کرنے لگا۔ اس کے بعد میں نے ان کے یہاں سے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اب جب ریونّا کے ویڈیو وائرل ہوئے تو اس کے اندر ہمت آئی اورپولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
کیسے وائرل ہوا ویڈیو؟
بتایا جا رہا ہے کہ ہاسن لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ سے پہلے علاقے میں پین ڈرائیو تقسیم کئے گئے۔ بس، دوکان یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں میں انجان لوگوں نے پین ڈرائیو پھینکی، جسے کھول کر دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ اس میں علاقے کے رکن پارلیمنٹ، کرناٹک کے رکن اسمبلی، کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کے بھتیجے اور سابق وزیراعظم کے پوتے کے ہزاروں فحش ویڈیو ہیں۔
اس وقت کہاں ہے پرجول ریونّا؟
حیرانی کی بات ہے کہ علاقے میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پرجول ریونّا کے حامیوں کی طرف سے ہی پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سارے ویڈیو ڈیپ فیک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس نے جب ابتدائی جانچ کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں پرجول ریونّا ہی ہے۔ حالانکہ اس کی جانچ پوری ہوتی، ہاسن میں ووٹنگ کے آئندہ ہی روز پرجول ریونّا صبح فلائٹ پکڑ کر فرار ہوگیا۔ بتایا جا ریا ہے کہ وہ جرمنی میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…