قومی

Uttarakhand Conclave: خزانہ اور شہری ترقی کے وزیر پریم چندر اگروال نے کنکلیو میں کہا- اتراکھنڈ میں بنے گا سینک دھام

Uttarakhand Conclave: خزانہ اور شہری ترقی کے وزیر پریم چند اگروال نے بھی بدھ (13 مارچ 2024) کے روز اتراکھنڈ میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’اُنتی کی اور‘ کانکلیو میں شرکت کی۔ کنکلیو میں انہوں نے عوام کے بہت سے مسائل اور سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں چار دھام پہلے سے موجود ہیں، لیکن اب پانچواں سینک دھام بننے جا رہا ہے۔

ریاست کی عوام ہوئی بیدار

اتراکھنڈ حکومت میں خزانہ اور شہری ترقی کے وزیر پریم چند اگروال نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکی ہے، اب وہ کسی بھی چیز کی خریداری کرنے پر بل لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے حکومت کی جی ایس ٹی وصولی میں اضافہ ہوا ہے۔ 2022 کا بجٹ پیش کرنے سے قبل انہوں نے عوام کے درمیان جا کر ان کی رائے لی۔ جس کے بعد عوام سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر بجٹ بنایا گیا۔

بجٹ خرچ کرنے والوں کی کریں گے تعریف

خزانہ اور شہری ترقی کے وزیر نے کہا کہ بجٹ خرچ کرنے والوں کی تعریف کریں گے۔ لیکن، جو لوگ پوری رقم خرچ نہیں کرتے ہیں ان پر اگلی بار غور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اتراکھنڈ بنایا تھا۔

اتراکھنڈ کو نئی شکل دے رہے ہیں پی ایم مودی

اتراکھنڈ کے بجٹ کا فوکس زراعت پر ہے۔ پی ایم مودی اتراکھنڈ کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ بیشتر محکموں نے بجٹ کی رقم زیادہ خرچ کی ہے۔ اتراکھنڈ میں چار دھام ہیں، اب پانچواں سینک دھام بنے گا۔ صدر جمہوریہ نے آج UCC کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس کے لیے ریاست کے عوام کو مبارکباد۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

5 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

6 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

6 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

7 hours ago