قومی

Bharat Express Uttarakhand Conclave: “سینک دھام کے مرکزی دروازے کا نام پہلے CDS جنرل وپن راوت کے نام پر رکھا جائے گا”- گنیش جوشی، وزیر زراعت اتراکھنڈ

اتراکھنڈ میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ’اُنتی کی اور‘ کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اتراکھنڈ حکومت کے کئی وزرا اور انتظامی افسران شرکت کر رہے ہیں اور اتراکھنڈ کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ ریاستی وزراء نے یہاں کے لوگوں کے لئے کئے جا رہے کاموں پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ کس طرح اتراکھنڈ تعلیم، صحت سے لے کر لاء اینڈ آرڈر تک کے شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کئی بڑے لیڈر بھی اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پروگرام ہوٹل پیسیفک، دہرادون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے تمام وزراء نے اپنے خیالات پیش کئے۔ اس سلسلے میں وزیر زراعت گنیش جوشی نے کہا کہ فوجی اڈے کے مین دروازے (گیٹ) کا نام  پہلے سی ڈی ایس جنرل وپن راوت کے نام پر رکھا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دھامی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، “دھامی حکومت نے اب تک 26 شہید فوجیوں کے خاندانوں کو نوکریاں دی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، اتراکھنڈ میں چار دھام ہیں، اب پانچواں سینک دھام بنے گا۔ وزیر جنگلات سبودھ انیال نے موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلی عالمی جنگ پانی پر ہو سکتی ہے۔

عوام سے تجاویز لے کر بجٹ بنایا
وہیں وزیر خزانہ اور شہری ترقیات کے وزیر پریم چندر اگروال نے کہا کہ 2022 کا بجٹ پیش کرنے سے پہلے وہ عوام کے درمیان گئے اور ان کی رائے لی اور بجٹ عوام سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بجٹ پیش کیا جاتا ہے تو عوام انہیں مبارکباد دیتے ہیں کہ ان کی تجاویز پر غور کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بجٹ خرچ کرنے والوں کی تعریف کریں گے لیکن پوری طرح خرچ نہ کرنے والوں پر اگلی بار غور کریں گے۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہار واجپئی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اتراکھنڈ بنایا تھا۔ اتراکھنڈ کے بجٹ کا فوکس زراعت پر ہے۔ پی ایم مودی اتراکھنڈ کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے آج یو سی سی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس کے لیے ریاست کے عوام کو مبارکباد۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago