کانگریس نے دہلی میں لوک سبھا الیکشن کے لئے سچن پائلٹ، چودھری بیریندرسنگھ اورڈاکٹرسی پی جوشی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا آبزرورمقررکیا ہے۔ سچن پائلٹ چھتیس گڑھ کانگریس کے انچارج ہیں۔ جہاں تیسرے مرحلے میں کل ووٹنگ ہونی ہے۔ وہیں دہلی میں لوک سبھا کی سات سیٹوں پر25 مئی کوالیکشن ہوں گے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی الائنس میں انتخابی میدان میں اتری ہے۔ کانگریس کے کوٹے میں جہاں تین سیٹیں گئی ہیں۔ وہیں باقی بچی چار سیٹوں پرعام آدمی پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔
وہیں، چودھری یریندرسنگھ کانگریس چھوڑکربی جے پی میں آئے ہیں۔ مانا جا رہا تھا کہ ہریانہ میں پارٹی انہیں لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ دے سکتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوپایا۔ ڈاکٹر سی پی جوشی راجستھان اسمبلی کے سابق اسپیکر ہیں۔ کانگریس کے قدآورلیڈرمانے جانے والے ڈاکٹرسی پی جوشی راجستھان میں اسمبلی کا الیکشن ہارگئے تھے۔
گہلوت اور بگھیل کوبھی کانگریس نے دی ذمہ داری
اس سے پہلے کانگریس نے امیٹھی اورائے بریلی پارلیمانی سیٹوں پرکانگریس کے دوسابق وزرائے اعلیٰ کو بطورسینئرآبزرورمقررکیا۔ رائے بریلی سیٹ پرچھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل اورامیٹھی سیٹ پرراجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو سینئر آبزرور بنایا گیا۔
دہلی میں کانگریس تین سیٹوں پر لڑ رہی ہے الیکشن
دہلی میں سیٹ شیئرنگ کے تحت کانگریس کے کھاتے میں جو سیٹیں آئی ہیں، ان میں شمال مشرقی دہلی، مغربی دہلی اور چاندنی چوک سیٹ آئی ہیں۔ شمال مشرقی دہلی سے کنہیا کمار، مغربی دہلی سے ادت راج اور چاندنی چوک سیٹ سے جے پرکاش اگروال پارٹی کے امیدوارہیں۔ شمال مشرقی دہلی سے بی جے پی نے منوج تیواری، شمالی دہلی سے کمل جیت سہراوت اور چاندنی چوک سے پروین کھنڈیل وال کو ٹکٹ دیا ہے۔
کنہیا کمار نے داخل کی پرچہ نامزدگی
لوک سبھا الیکشن سے متعلق دہلی میں تیاریاں اپنے آخری دور میں ہیں۔ کنہیا کمارنے پیر (6 مئی) کو اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے بھی موجود تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے انہوں نے موجپور واقع انتخابی دفتر میں ہون پوجن کیا اور سبھی مذہبی رہنماوں سے آشیرواد لیا۔ کنہیا کمار کی نامزدگی داخل کرنے پر دہلی کانگریس کے عبوری صدر دیویندریادو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دہلی کی سبھی لوک سبھا سیٹ پرانڈیا الائنس کی جیت ہوگی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے کانگریس امیدوار اور جے این یو کے طلبہ یونین کے سابق لیڈرکنہیا کمار نے موج پور میٹرو اسٹیشن کے پاس سے اپنے انتخابی دفتر تک جلوس بھی نکالا۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…