قومی

EU Council Presidency: یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالے گا آئرلینڈ، وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی آئرش وزیر خارجہ سے بات چیت

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن میکینٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور آئرلینڈ کی جانب سے آئندہ چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالنے پر انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آئرلینڈ کثیر جہتی فورمز پر بھی اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: ’’آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن میک اینٹی سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ آئرلینڈ کے یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالنے پر انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بات ہوئی۔ ہم کثیر جہتی میدان میں بھی اپنی شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘

آئرلینڈ کی کیا ہوں گی ترجیحات؟

دوسری جانب آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن میک اینٹی نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یورپی یونین کونسل کی صدارت کے دوران ان کا ملک مسابقت کو مضبوط بنانے اور سلامتی کو مزید مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دے گا۔

یکم جولائی سے صدارت سنبھالے گا آئرلینڈ

آئرلینڈ یکم جولائی سے یورپی یونین کونسل کی چھ ماہ کی گردشی صدارت سنبھالے گا۔ آئرلینڈ کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس مدت کے دوران ملک یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت کرے گا، اتفاقِ رائے پیدا کرے گا اور ایسے قوانین و پالیسیوں کی تشکیل میں کردار ادا کرے گا جن کا اثر 45 کروڑ سے زائد یورپی شہریوں کی روزمرہ زندگی پر پڑتا ہے۔ یہ آٹھواں موقع ہوگا جب آئرلینڈ یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ اس سے قبل وہ 1975، 1979، 1984، 1990، 1996، 2004 اور 2013 میں یہ ذمہ داری ادا کر چکا ہے۔

صدارت کی پانچ اہم ترجیحات

آئرلینڈ نے اپنی صدارت کے دوران پانچ بنیادی ترجیحات طے کی ہیں، جن میں غیر ضروری انتظامی بوجھ کم کرکے قوانین کو آسان بنانا، یورپی مشترکہ منڈی کو مزید مضبوط کرنا، قابلِ اعتماد عالمی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینا، یورپ کے توانائی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرنا، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ و مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں یورپی یونین کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل گورننس میں اس کی پوزیشن مستحکم کرنا شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

12 minutes ago

Governor Appointments India: چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، اوم پرکاش ماتھر کیرالہ پہنچے، تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں کو ملے نئے گورنر

صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…

13 minutes ago

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

33 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

50 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

2 hours ago