چمپت رائے اور انل رائے کا استعفیٰ منظور کئے جانے کی خبر ہے۔
ایودھیا پولیس نے رام مندر میں چندہ کے مبینہ چوری کی چل رہی جانچ کے تحت چمپت رائے کا بیان درج کیا ہے۔ یہ پیش رفت چمپت رائے کے استعفیٰ کی پیشکش کے کچھ دنوں بعد ہوئی ہے۔ انہوں نے اس تنازعہ کے لئے ”اخلاقی ذمہ داری“ بتائی تھی۔ پی ٹی آئی نیوزکے مطابق، ایک پولیس افسرنے تصدیق کی کہ چمپت رائے کا بیان درج کرلیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ پوچھ گچھ کب اورکہاں ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ جانچ کی قیادت کررہے ایودھیا سرکل آفیسرآشوتوش تیواری، چمپت رائے کا بیان درج کرنے کے لئے کارسیوک پورم میں بھرت کٹی میں ان کے گھرگئے۔ ذرائع کے مطابق، جانچ کرنے والوں نے مندرکے چندہ کی مبینہ چوری سے متعلق جانکاری اوردستاویز مانگے۔ مانا جاتا ہے کہ چمپت رائے کو مشتبہ گڑبڑیوں کے بارے میں اس موضوع کے سیاسی تنازعہ میں بڑھن سے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا۔
7 جون کو چڑھاوا چوری معاملے کا ہوا تھا انکشاف
افسران نے ان رپورٹوں پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا، جن میں کہا گیا تھا کہ چمپت رائے نے مبینہ چوری کے بارے میں جاننے کے بعد ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیرکرنا ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کی جانکاری خفیہ رہتی ہے۔ یہ تنازعہ پہلی بار 7 جون کوسامنے آیا تھا۔ الزام لگایا گیا تھا کہ رام مندرمیں چڑھاوے کی رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ اس وقت چمپت رائے نے ملزمین کوخارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرنل آڈٹ میں کوئی بڑی خرابی نہیں ملی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ سے 7 جون سے پہلے ہی گڑبڑی کی جانکاری تھی۔ الزامات کے بعد، اترپردیش حکومت نے 13 جون کوایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) بنائی۔ ایس آئی ٹی کی ابتدائی جانچ میں مبینہ طورپرمندرکے چندہ کوسنبھالنے کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرکی کئی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کیا گیا، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کومحفوظ رکھنے، سیکورٹی جانچ اور چڑھاوا پیٹی کی کنجیوں کے مینجمنٹ میں چوک شامل ہے۔
25 جون کو پولیس نے درج کی تھی ایف آئی آر
تفصیلات کے مطابق، 23 جون کوسونپی گئی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پرپولیس نے 25 جون کوایک ایف آئی آردرج کی اورمندرکے چڑھاوا گنتی عمل سے وابستہ 8 لوگوں کوگرفتارکیا۔ افسران نے کہا کہ اب تک 6 ملزمین سے تقریباً 80 لاکھ روپئے نقد، غیرملکی کرنسی کے ساتھ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتارکئے گئے لوگوں میں چمپت رائے کا سابق ڈرائیوررماشنکریادوعرف ٹنّویادوبھی شامل ہے، جس کے پاس مبینہ طورپرطے عمل کی خلاف ورزی کرکے کئی چڑھاوا پیٹیوں کی کنجیاں تھیں۔ پولیس نے کورٹ کی اجازت لینے کے بعد منگل کے روزضلع جیل کے اندرایک ملزم اویناش شکلا سے بھی پوچھ گچھ کی۔ تفتیش کارمبینہ غبن کی تحقیقات کررہے ہیں اوریہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایف آئی آردرج کرنے میں تاخیرکیوں ہوئی۔ اس معاملے نے ایک سیاسی طوفان کوجنم دیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے مندرکے ٹرسٹ اور عہدیداروں سے تحقیقات کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی زیادہ احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…
ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے رِگ وید کا مقدس منتر شیئر کرتے ہوئے گناہوں سے…
پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’بزم صحافت‘ کے تحت منعقدہ ’اردو صحافت…