قومی

جمعیۃ علماء ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹر سے ملاقات، مساجد، درگاہوں اور مکانوں کے انہدام پر سخت اعتراض

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحیٰ وفد نے آج ضلع کلکٹرآفس بھج میں ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹرپارتھ کوٹڈیا سے ملاقات کی اوربھج میں حالیہ انہدامی کارروائیوں پرشدید تشویش اوراحتجاج درج کرایا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ تمام کارروائیاں سپریم کورٹ کی ہدایات اورقدرتی انصاف کے مطابق انجام دی جائیں۔ وفد نے ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹرکے سامنے سوال اٹھایا کہ جن علاقوں میں انہدامی کارروائیاں کی گئی ہیں، وہ بین الاقوامی سرحد سے کافی فاصلے پرواقع ہیں، اس لیے ان کارروائیوں کی قانونی بنیاد کیا ہے۔ وفد نے یہ بھی کہا کہ اگرکسی علاقے کا تعلق سرحدی خطے سے ہوتب بھی کسی شہری یا مذہبی مقام کے خلاف کارروائی صرف قانون کے مطابق ہی کی جا سکتی ہے اوراس کے لیے آئینی تقاضوں اورعدالتی رہنما اصولوں کی مکمل پابندی ضروری ہے۔ وفد نے انتظامیہ کے سامنے متعدد مطالبات بھی پیش کیے، جن میں نانا ورنورا میں مکانات اور دکانوں کے انہدام کی قانونی بنیاد واضح کرنا، سرپنچ کے مبینہ جعلی دستخط کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیق، نابالغ بچوں سمیت گرفتارافراد کی رہائی، متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری اورمناسب معاوضہ، مساجد، درگاہوں، دینی اداروں اور اوقافی املاک سے متعلق کارروائیوں میں آئین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی مکمل پابندی اور آئندہ کسی بھی انہدامی کارروائی سے قبل مناسب نوٹس اورمؤثرسماعت کویقینی بنانا شامل ہے۔

مولانا محمود مدنی کی ہدایت پروکیلوں کا ایک پینل بھی قائم

ریزیڈنٹ ایڈیشنل کلکٹرپارتھ کوٹڈیا نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے نکات کوغورسے سنا اوریقین دہانی کرائی کہ تمام معاملات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے جائیں گے اورقانون کے مطابق ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفد میں سربراہ وفد کے علاوہ حاجی محمد ہارون صدرجمعیۃ علماء مدھیہ پردیش، نورمحمد رائماسکریٹری جمعیۃ علماء بھج،عتیق الرحمن قریشی ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماء گجرات، سلیم بھائی رائما سکریٹری جمعیۃ علماء انجار، مولانا ابوالحسن سیوانی آرگنائزرجمعیۃ علماء ہند، مفتی انیس جمعیۃ چلڈرن ولیج، انجار، عبدالکریم بافن، محمد انیس قریشی اوردیگر ذمہ داران شریک تھے۔ جمعیۃ علماء ہند نے اس معاملے میں آئندہ کی قانونی حکمت عملی طے کرنے کے لیے بھج میں سینئر وکلاء کے ساتھ ایک تفصیلی مشاورتی میٹنگ بھی منعقد کی اورصدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر وکیلوں کا ایک پینل بھی قائم کیا۔

وفد نے متعلقہ دستاویزات اورریکارڈ کا لیا جائزہ

انتظامیہ کی ملاقات سے قبل جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ضلع کچھ کے متاثرہ علاقوں خصوصاً نانا ورنورا، دنارا، کھاوڑا اور توگا کا دورہ کرکے متاثرہ خاندانوں، مقامی علماء اورذمہ داران سے ملاقات کی اورزمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔نانا ورنورا میں وفد نے منہدم شدہ مکانات اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ مقامی افراد کے مطابق حالیہ کارروائی میں 17 مکانات، 21 دکانیں منہدم کی گئیں، جبکہ احتجاج کے بعد 25 افراد کوگرفتارکیا گیا جن میں 6 نابالغ بھی شامل ہیں۔ وفد نے متعلقہ دستاویزات اورریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ مقامی سرپنچ عبداللطیف کیورنے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بعض نوٹسوں پران کے جعلی دستخط کیے گئے جس پروفد نے آزادانہ اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔دنارا، کھاوڑا اورتوگا میں مقامی ذمہ داران نے وفد کوبتایا کہ توگا کی مسجد کو مختصر مہلت کے بعد منہدم کر دیا گیا، جبکہ اس سے قبل آدی پور(کنڈلا) کی ایک مسجد بھی انہدامی کارروائی کا نشانہ بن چکی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند متاثرین کو پہنچائے گی ہرممکن قانونی مدد

وفد نے ان تمام معاملات کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے یقین دلایا کہ جمعیۃ علماء ہند متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پرمولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا ضلع کچھ سے تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 2001 میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا توجمعیۃعلماء ہند کے موجودہ صدرحضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں سب سے پہلے قافلہ یہاں پہنچا تھا۔ جمعیۃ نے متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے سیکڑوں مکانات تعمیرکیے اورجمعیۃ چلڈرن ولیج جیسے مستقل تعلیمی وفلاحی ادارے قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دیرینہ تعلق اورانسانی ذمہ داری کے تحت جمعیۃ علماء ہند آج بھی متاثرہ عوام کوتنہا نہیں چھوڑسکتی اوران کے آئینی وقانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہرممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 minutes ago

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

2 hours ago

UPITS 2026: یو پی آئی ٹی ایس 2026، 25 ستمبر سے گریٹر نوئیڈا میں سجے گا اتر پردیش کا بڑا تجارتی میلہ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے افتتاح

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…

3 hours ago