ہندوستان اور روس کے دوستانہ تعلقات آج پوری دنیا میں موضوع بحث ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان دونوں ملکوں کے تعلقات کو پہلے سے بہتر اور مضبوط بنانے پر اکثر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ اب روس ایک بار پھر دوستانہ تعلقات کی مثال پیش کرتے ہوئے ہندوستانیوں کو بڑا تحفہ دینے جا رہا ہے۔ سال 2025 میں ہندوستانی بغیر ویزا کے روس کا سفر کر سکیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نئے ویزا قوانین کے نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی بغیر ویزے کے روس جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل جون میں یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ روس اور بھارت نے ایک دوسرے کے لیے ویزا پابندیوں کو کم کرنے کے لیے دو طرفہ معاہدے پر بات چیت کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ انڈین اگست 2023 سے روس کا سفر کرنے کے لیے ای ویزا کے اہل ہیں۔ تاہم، ای ویزا جاری ہونے میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال جاری کیے گئے ای ویزوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان بھی سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے۔ روس نے ہندوستانی مسافروں کو 9,500 ای ویزا جاری کیے ہیں۔
زیادہ تر ہندوستانی کاروبار یا سیروسیاحت کے لیے روس جاتے ہیں۔ 2023 میں ریکارڈ 60,000ہندوستانیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔ ہندوستان غیرسی آئی ایس ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے زیادہ تر لوگ روس کا سفر کرتے ہیں۔ صرف 2024 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 1,700 ای ویزا جاری کیے گئے۔روس اس وقت اپنے ویزا فری ٹورسٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے چین اور ایران کے مسافروں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ اب روس بھارت کے ساتھ ویزا فری سفر پر بھی غور کر رہا ہے۔وہیں امریکہ ،بھارت اور روس کی دوستی سے ہمیشہ ناخوش رہتا ہے۔ حال ہی میں نکی ہیلی نے کہا تھا کہ ہندوستان روس کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے کیونکہ اسے امریکی قیادت پر اعتماد نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…