بین الاقوامی

Iraq, Saudi Arabia, UAE condemn Israel’s Golan Heights plans: گولان کی پہاڑیوں پر آبادی دوگُنی کرنے کے اسرائیلی فیصلے سے مسلم ممالک چراغ پا،سعودی بھی خفا

اسرائیلی حکومت نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ اور الحاق شدہ گولان کی پہاڑیوں پر آباد شہریوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اس منصوبے کی منظوری کے حوالے سے وزیراعظم کے دفتر نے بتایاہے۔وہیں مسلم ورلڈ لیگ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے ملحقہ گولان کی پہاڑیوں کی آبادی کو دو گنا کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔بھارت ایکسپریس کی  رپورٹ کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور اس کے خلاف ایکشن لے۔ ایسے اقدامات شام کے عوام کے لیے برسوں تک مصائب اور ناانصافیوں میں گھرے رہنے کے بعد سلامتی و استحکام کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے آفس نے کہا تھا کہ حکومت نے ’متفقہ طور پر‘ گولان کی پہاڑیوں میں آبادی کی شرح کو دو گنا کرنے کے لیے ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے۔ادھرمسلم ورلڈ لیگ نے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’شام کی خودمختاری کا احترام، علاقائی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت‘ ضروری ہے۔گولان میں 24 ہزار دروز رہائش پذیر ہیں، جو ایک عرب اقلیت ہے اور ان میں زیادہ تر شامی شناخت رکھتے ہیں۔اسرائیل 1967 سے گولان کی پہاڑیوں کے زیادہ تر علاقے پر قابض ہے اور 1981 میں اس کو اپنے ساتھ ملایا اور یہ ایک ایسا اقدام تھا جس کو صرف امریکہ نے تسلیم کیا تھا۔

ادھر دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے مقبوضہ گولان میں آبادکاری کو وسعت دینے کے اسرائیلی قابض حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے شام کی سلامتی اور استحکام کو دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات کو مسلسل سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی مذمت کی۔اپنے ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے حالیہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے لیے اپنی اپیل کی تجدید کی ہے۔ سعودی عرب نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گولان شام کا عرب مقبوضہ علاقہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

19 minutes ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

58 minutes ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

58 minutes ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

1 hour ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

2 hours ago