قومی

Shivpal Yadav: شیو پال یادو کے پرائیویٹ سکریٹری کو پولس تحویل میں لینے پر ہنگامہ، تھانے پہنچے ایس پی لیڈر نے لگایا بڑا الزام

Shivpal Yadav: جمعرات کی رات پولیس نے سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال یادو کے پرائیویٹ سکریٹری کو حراست میں لے لیا۔ یوپی پولیس کی اس کارروائی کی اطلاع ملتے ہی ایس پی لیڈر شیو پال یادو راجدھانی لکھنؤ کے گوتم پلی تھانے پہنچ گئے۔ ان کے علاوہ ایس پی کارکن بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس دوران شیو پال یادو نے یوپی پولیس پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے پرائیویٹ سکریٹری کو پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی دوران ایس پی کارکنوں نے تھانے میں ہنگامہ بھی کیا۔ تاہم کچھ دیر بعد پرائیویٹ سیکرٹری کو پولیس نے چھوڑ دیا۔

Shivpal Yadav: پولیس نے پرائیویٹ سیکرٹری کی گاڑی میں رکھا اسلحہ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو پال یادو نے اتر پردیش پولیس پر الزام لگایا کہ انہوں نے غلط طریقے سے اپنے پرسنل سکریٹری کی گاڑی میں ہتھیار رکھے اور پھر انہیں تحویل میں لے لیا۔ شیو پال یادو نے کہا، “پولیس والوں نے اپنی کار روکی اور اس (پرائیویٹ سکریٹری) کو گاڑی روکنے کے لیے کہا۔ گاڑی روکنے کے بعد ہتھیار نکال کر اس کے (پرائیویٹ سیکرٹری) سیٹ پر رکھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ پھنسانے کی کوشش ہے۔ یہ پوری ریاست میں ہو رہا ہے۔ بے گناہوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ باقی باتیں صبح ہوں گی۔ شیو پال یادو نے کہا کہ پرائیویٹ سکریٹری کو رہا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، ایس پی لیڈر کو اس معاملے میں دینا پڑے گا نمونہ

Shivpal Yadav: پریس کانفرنس کر سکتے ہیں شیو پال یادو

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کی من مانی سے ناراض ایس پی لیڈر شیو پال یادو آج پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرسنل سیکرٹری کے ساتھ پولیس کی حرکتوں سے ناراض ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ ایس پی کارکنوں کو پارٹی ہیڈکوارٹر بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی، چنئی-نوئیڈا میں سستا فیول، جانیں آپ کے شہر میں کیا ہے پیٹرول-ڈیزل کی قیمت

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

6 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

29 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago