انٹرٹینمنٹ

Controversy over Varun Dhawan’s ‘Bawal’: ورون دھون کی فلم ‘بوال’ پر کھڑا ہوا تنازعہ، یہودی تنظیم نے کیا فلم کو پرائم ویڈیو سے ہٹانے کا مطالبہ

Controversy over Varun Dhawan’s ‘Bawal’: ورون دھون اور جھانوی کپور کی انتہائی منتظر فلم ‘بوال’ گزشتہ ہفتے ہی OTT پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ جس کے تعلق سے اب ایک نیا تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل، اس فلم میں آشوٹز (Auschwitz) کے قتل عام کا ایک منظر ہے، جس کے لیے شائقین کے ایک گروپ نے فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک یہودی تنظیم نے پرائم ویڈیو سے فلم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ایک کھلا خط لکھ کر او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ‘بوال’ کی اسٹریمنگ پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔

تنظیم نے پرائم ویڈیو کو لکھا خط

خبر کے مطابق نازی نسل کشی کے متاثرین کی یاد میں وقف یہودی انسانی حقوق کی تنظیم سائمن ویسینتھل سینٹر نے پرائم ویڈیو سے فلم ‘بوال’ کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “اگر فلم بنانے والوں کا مقصد نازی ڈیتھ کیمپ (Extermination Camp) میں مبینہ طور پر ایک خیالی منظر دکھا کر اپنی فلم کے لیے PR حاصل کرنا تھا، تو وہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایمیزون پرائم ویڈیو کو ‘بوال’ کی اسٹریمنگ پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ اس کے علاوہ فلم کے ڈائیلاگ پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے جس میں اداکارہ جانوی کا کہنا ہے کہ ’ہم سبھی کچھ حد تک ہٹلر کی طرح ہیں، ہے نا؟

بیان میں کہی یہ بات

اس خط میں انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے واقعات کو استعمال کرنے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے فلم ساز نتیش نے ہٹلر کی نسل کشی کی حکومت کے ہاتھوں مارے گئے 6 لاکھ یہودیوں اور متاثرین کی یاد کی توہین کی ہے۔ دوسری جانب فلم سے متعلق ہنگامہ آرائی پر ورون دھون نے کہا تھا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی کئی فلموں میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور میں تنقید کا احترام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اس فلم کی شوٹنگ کے وقت ہیما مالنی تھیں حاملہ، 7 بھائیوں کی کہانی نے باکس آفس پر مچایا تھا ہنگامہ

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago