قومی

RSS Reaction On BJP Performance In Lok Sabha Elections: لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی خراب کارکردگی پر ایک بار پھر آر ایس ایس نے دیا بڑا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی سیٹوں میں کمی کے بعد پارٹی میں اب بھی غوروخوض کا دور جاری ہے۔ اب بی جے پی کی کارکردگی پر آر ایس ایس کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ جب آر ایس ایس کے آل انڈیا پرچار پرمکھ سنیل آمبیکر سے بی جے پی کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام سب سے اوپر ہے اور سب کو عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔یہ بیان سنیل آمبیکر نے رانچی میں تین روزہ ریاستی مہم کے اجلاس کے آخری دن دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی بالادستی ہے۔ یہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے دوران اپنے پیغامات عوام کے درمیان لے جاتی ہیں اور لوگ ان پیغامات کی بنیاد پر اپنے فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

سنیل آمبیکر نے اس دوران کہا کہ آر ایس ایس کسی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیتی بلکہ رائے عامہ کو تشکیل دینے کا کام کرتی ہے۔آنے والے دنوں میں مہاراشٹر، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ آر ایس ایس کی اس میٹنگ میں تنظیم کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ آر ایس ایس کے ارکان اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زیادہ فعال مدد کرنے کا امکان میٹنگ میں بحث کے دوران سامنے آسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے سوال کے جواب میں سنیل آمبیکر نے کہا کہ یہ باتیں کھل کر نہیں بتائی جاتی ہیں۔

آر ایس ایس کے ایک لیڈر نے کہا کہ اگست-ستمبر میں کیرالہ میں ہونے والی رابطہ میٹنگ میں اس موضوع پر بات کی جا سکتی ہے۔ جب سنیل آمبیکر سے جے پی نڈا کے بیان (بی جے پی کو اب آر ایس ایس کی ضرورت نہیں ہے) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “سنگھ مسلسل رائے عامہ بنانے کا کام کرتا ہے اور وہ براہ راست انتخابی کام میں شامل نہیں ہوتا ہے اور یہ کام اس بار بھی کیا ہے۔سنگھ کی اس میٹنگ میں آر ایس ایس کے تربیتی کیمپوں کا جائزہ لیا گیا اور سنگھ کے صد سالہ  تقریب سے متعلق منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنیل آمبیکر نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سنگھ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے ‘جوائن آر ایس ایس’ مہم کے تحت سال 2012 میں آن لائن میڈیا شروع کیا تھا، جس کے تحت ہر سال تقریباً 1.25 لاکھ لوگ آن لائن مختلف سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جون کے آخر تک 66,529 لوگوں نے سنگھ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال وجے دشمی 2025 کو جب سنگھ اپنے سو سال مکمل کرے گا،تب سنگھ کا ہدف تمام دیہی ڈویژنوں اور شہری علاقوں میں تنظیم کوپھیلانا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

5 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago