بین الاقوامی

Govt to ban PTI: عمران خان کی پارٹی پر پابندی لگانا شہباز حکومت کو پڑا مہنگا، اتحادیوں نے کردی مخالفت،بلاول بھٹو نے بھی کردیابڑا اعلان

پاکستان کی موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی یعنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے  سپریم کورٹ میں ’کیس دائر کیا جائے گا۔حکومت کے بیانیے میں  کہا گیا ہےکہ آئین حکومت کو ’ملک مخالف سرگرمیوں‘ میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے۔پاکستان کے وزیراطلاعات نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ملک کی معیشت اور مفاد کے خلاف کام کیا ہے۔ فوری طور پر تحریک انصاف کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

وہیں دوسری جانب کئی سیاسی تجزیہ کار نے اپنے فوری ردعمل میں اس حکومتی فیصلہ کو غیردانش مندانہ اور ناقابل عمل قرار دیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے لیے جو وجوہات بیان کی ہیں وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اپنے ہی پیر پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہیں۔پیر کو ایک تحریری بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات نے پابندی کے لیے سائفر کیس اور انتخابی دھاندلی سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی وجوہات بیان کیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سائفر کیس میں بری ہو چکے ہیں۔ امریکی کانگریس کی قرارداد میں ان مشکلات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جن کا ایک سیاسی جماعت کو چند ماہ میں سامنا کرنا پڑا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی تصدیق کر چکی ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

جماعت اسلامی نے  فیصلے کی مخالفت کردی

جماعت اسلامی کی جانب سے بھی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا حکومتی فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے۔ایک بیان میں حکومتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں، آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کر سکتی ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی بھی عمران خان کے ساتھ

پاکستان کی ایک دوسری سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے  بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی مخالفت کردی ہے۔ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ بچگانہ، غیر دانشمندانہ ہے، سیاسی جماعتوں کا راستہ پابندیوں اور رکاوٹوں سے بند نہیں کیا جاسکتا۔اے این پی نے کہا کہ تحریک انصاف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن حکومت کا یہ اقدام بے وقوفی ہوگی، ان لوگوں کی نشاندہی کرنی ہوگی جو سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات کے اصل ذمہ دار ہیں۔ترجمان اے این پی نے مزید کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کو شعوری طور پر دوسری سیاسی پارٹی کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے بھی شہباز حکومت کے فیصلے کی مخالفت کردی

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سینئر رہنماوں نے اپنی قیادت کو کھل کر حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی جانب سے اس حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا اور کہ جماعت کو معاملے پر اعتماد میں لینے کے حوالے سے انہیں علم نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: بی جے پی کو جھٹکا دینے کی تیاری میں اوم پرکاش راج بھر! اب بنا رہے ہیں نئی حکمت عملی

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون راج بھر نے اے بی…

1 hour ago

Delhi News: میڈیکل کی طالبہ کی لاش کمرے کے اندر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس نے موبائل قبضے میں لے کر شروع کی کیس کی تفتیش

دہلی میں میڈیکل کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مشرقی دہلی کے…

3 hours ago

Weather Update: دہلی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، جانئے اس ہفتے کیسا رہے گا موسم؟

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان…

4 hours ago

US election 2024: ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، کہا- صدر بنتے ہی ایلون مسک کو کابینہ میں دوں گا بڑی ذمہ داری

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن جیت…

5 hours ago