-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے تحت بدھ کو ریاست کی تمام 288 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ناگپور کے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت پر زور دیا اور اسے تمام شہریوں کا فرض قرار دیا۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ ڈالنا شہریوں کا فرض ہے اور ہر شہری کو یہ فرض ادا کرنا چاہیے، اس لیے میں ہمیشہ پولنگ اسٹیشن جاتا ہوں اور پہلے ووٹ دیتا ہوں، بقیہ کام بعد میں کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 7 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 6 بجے تک ختم ہوگی۔ ووٹرز اپنے حقوق کا استعمال کرتے نظر آرہے ہیں۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، شائنا این سی، ادکار اکشے کمار سمیت کئی بڑے لوگ پولنگ بوتھ پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اگر اعداد و شمار پر یقین کیا جائے تو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 9.63 کروڑ ووٹر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ جس میں 4.97 مرد، 4.66 خواتین اور 6031 ٹرانجینڈرز کے ووٹرز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی معمر شہریوں کی تعداد 12,43,192 ہے۔ 1,00,186 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ یہ ووٹرز 4,136 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
اس بار مہا اگھاڑی اور مہایوتی کے درمیان مقابلہ ہے۔ حکمراں جماعت مہایوتی میں بی جے پی، شیوسینا اور این سی پی شامل ہیں، جبکہ مہا اگھاڑی میں شیو سینا (یو بی ٹی)، این سی پی (ایس پی) اور کانگریس شامل ہیں۔ جیت اور حکومت سازی کے دعوے مہا اگھاڑی اور مہا ییوتی دونوں ہی کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پارسل تیار کرکےلایا گیا تھا۔ پارسل میں بلیڈ اور…
اروند کیجریوال نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکرنے اپنی زندگی میں تعلیم حاصل کرنے کے…
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔…
یوکرین نے روس پر9/11 جیسا حملہ کیا ہے۔ یوکرینی فوج نے کزان کی 6 عمارتوں…
اب یوزرنے شاہد ا کپورور کرینہ کپور خان کی ان وائرل تصاویر پر طرح طرح…
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رابن اتھپا کے خلاف 23 لاکھ روپئے کے گھوٹالے…