قومی

UP Bypolls 2024: یوپی ضمنی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہوتے ہی اکھلیش یادو ہوئے سرگرم، ووٹرز کو دیا خاص پیغام

نئی دہلی : اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے سے جاری ہے۔ ووٹرزصبح سے ہی گھروں سے نکل کرووٹ دینے کے لئے کے پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں۔ یوپی میں ووٹنگ کا وقت شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ووٹرزکے لئے خاص پیغام جاری کیا ہے۔

 سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا، ‘ووٹنگ کے عمل کے لیے شب و روز کی جا رہی کاوشوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اب ووٹرز دوگنے جوش کے ساتھ ووٹ ڈالیں گے۔ نتائج اسی وقت سامنے آتے ہیں جب ایک ووٹ بھی تقسیم یا کم نہ ہو۔ اتر پردیش کے باشعوراورحوصلہ مند ووٹرز اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے 100 فیصد گھروں سے نکل رہے ہیں، جو ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

الیکشن میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف وارننگ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ  نے مزید لکھا، ‘امید ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ انتخابات کا انعقاد اس طرح کریں گے کہ اتر پردیش کے تمام ووٹرز ان کا شکریہ ادا کریں گے اور مبارکباد دیں گے۔ جو لوگ انتخابات میں چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتے ہیں وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ووٹرز اور کارکنان اور عہدیداران اپنے موبائل فون کے ساتھ تمام شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جگہ جگہ تعینات ہیں، تاکہ کل قانونی کارروائی کے لیے ٹھوس بنیاد بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کی 9 سیٹوں پر کل 90 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یوپی کے ضمنی انتخابات میں 36 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور اپنے ایم ایل اے کا انتخاب کریں گے۔ یوپی میں جن 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں غازی آباد، مظفر نگر کی میراپور، علی گڑھ کی کھیر، مراد آباد کی کنڈرکی، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مین پوری کی کرہل، پریاگ راج کی پھول پور اور مرزا پور کی ماجھوان سیٹ شامل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

1 hour ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

2 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

2 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

3 hours ago