لالو پرساد یادو نے اعلان کیا ہے کہ تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔
لینڈ فارجاب اسکیم معاملے میں آرجے ڈی کے سربراہ لالوپرسادیادو، تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادوکوراؤزایوینیوکورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے سبھی ملزمین کوایک ایک لاکھ روپئے کے مچلکے کے ساتھ ضمانت دے دی ہے۔ اس درمیان عدالت نے سبھی ملزمین کو پاسپورٹ سرینڈر کرنے کے لئے کہا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران لالو پرساد یادو، تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادواورمیسا بھارتی ایک ہی ٹیبل پرایک ساتھ بیٹھے تھے۔
عدالت کوبتایا گیا کہ سمن کی تعمیل کرتے ہوئے سبھی ملزمین پیش ہوئے ہیں۔ سبھی ملزمین نے ضمانت عرضی داخل کی ہے۔ اب اس معاملے میں آئندہ سماعت 25 اکتوبرکوہوگی۔ بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے لینڈ فارجاب معاملے میں راؤزایوینیوکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہے۔ معاملے میں کوئی دم نہیں ہے۔ یہ ہمارے خلاف سازش ہے۔ عدالت پربھروسہ ہے۔ اس نے ہمیں ضمانت دی ہے۔ جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریلوے میں گروپ ڈی کی نوکری کے بدلے زمین لینے کی مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں عدالت نے چارج شیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے 8 ملزمین کوسمن جاری کیا تھا۔ جانچ ایجنسی نے چارج شیٹ میں 11 ملزم بنائے تھے، جن میں سے 3 ملزمین کی موت ہوچکی ہے۔
کیا ہے زمین کے بدلے نوکری کا معاملہ؟
الزام ہے کہ لالوپرساد یادو 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے وزیرتھے، ان پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور زمین کے عوض ریلوے میں گروپ ڈی کی بھرتی میں کئی لوگوں کوملازمت دلائی۔ الزام ہے کہ یہ زمینیں رابڑی دیوی اوران کی بیٹیوں میسا بھارتی اورہیما یادوکے نام کی گئی ڈیڈ کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کی تقرریوں کے لیے کوئی اشتہاریا کوئی پبلک نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، پھر بھی پٹنہ کے رہائشیوں کوممبئی، جبل پور، کولکاتا، جے پوراورحاجی پورمیں متبادل کے طورپرتعینات کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی جانچ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی کررہی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے داخل سپلیمنٹری چارج شیٹ پرنوٹس لیتے ہوئے عدالت نے لالو پرساد یادو اوران کی فیملی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…