قومی

Rohini Khadse letter to President Murmu: خواتین کو ایک قتل کرنے کی چھوٹ ملنی چاہیے،این سی پی لیڈر کا عالمی یوم خواتین پر صدر جمہوریہ کو خط

عالمی یوم خواتین کے موقع پر شرد پوار کی پارٹی این سی پی (شرد چندر) کی خواتین ونگ کی ایک لیڈر نے صدر دروپدی مرمو کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین پر ہونے والے مظالم کے پیش نظر انہیں  ایک قتل کرنے پر سزا میں چھوٹ دی جائے۔ اس خاتون لیڈر کا نام روہنی کھڈسے ہے جس نے صدر کو لکھا اپنا خط سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا ہے۔

این سی پی (شرد چندر) کی خواتین ونگ کی صدر روہنی کھڈسے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ کو لکھے ایک خط میں کہا کہ خواتین جابرانہ ذہنیت، عصمت دری کی ذہنیت اور شرپسندانہ ذہنیت کے رجحان کا خاتمہ چاہتی ہیں۔روہنی کھڈسے نے اپنے خط میں لکھا کہ خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔ ہم تمام خواتین کی جانب سے ایک قتل کے جرم میں سزا میں معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ انہوں نے یہ خط ممبئی میں 12 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ کے حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے۔

روہنی کھڈسے نے اپنے خط میں ایک سروے رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ بھارت خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک ہے کیونکہ ان کے خلاف اغوا اور گھریلو تشدد سمیت کئی جرائم کیے جا رہے ہیں۔ کھڈسے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد ہمارا مطالبہ مان لیا جائے گا۔آپ کو بتادیں کہ روہنی کھڈسے مہاراشٹر کے جلگاؤں ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک کی صدر بھی ہیں۔ وہ مہاراشٹرا این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڈسے کی بیٹی ہیں۔ ایکناتھ کھڈسے نے 2020 میں پارٹی میں نظر انداز ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی چھوڑ دی۔ اس کے بعد انہوں نے 2024 میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bollywood Actress Sonakshi Sinha: سوناکشی سنہا کی فحش فرضی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاری، لیکن ملزم کو عدالت سے ملی راحت

سماعت کے دوران باندرہ پولیس نے ملزم کی تین دن کی پولیس حراست کی درخواست…

9 minutes ago

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

43 minutes ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

1 hour ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

1 hour ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

2 hours ago