قومی

Atishi attacks BJP: ’’پیسے کا انتظار کرتی رہیں دہلی کی خواتین…سرکار نے دیا کمیٹی کا جھنجھنا…‘‘ بی جے پی حکومت پر آتشی کا سخت حملہ

نئی دہلی: بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے، دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے ہفتہ کے روز کہا کہ دہلی کی خواتین 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر اپنے بینک کھاتوں میں 2500 روپے جمع ہونے کا انتظار کر رہی تھیں اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت والی حکومت نے انہیں کمیٹی کا ’جھنجھلا‘ پکڑا دیا۔

آتشی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’خواتین کو پیسے دینے کے بجائے، بی جے پی نے انہیں چار رکنی کمیٹی کا ’جھنجھلا‘ پکڑا دیا، اب نہ جانے کب اس اسکیم کا خاکہ تیار ہوگا، کب رجسٹریشن شروع ہوگا، کب اہلیت طے ہوگی اور کب خواتین کو 2500 روپے ملیں گے؟‘‘

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’پہاڑ کھودنے کے بعد انہیں ایک چوہا ملا، مودی جی نے 8 مارچ کو خواتین کے اکاؤنٹس میں 2500 روپے بھیجنے کی گارنٹی دی تھی، لیکن ملا صرف ایک کمیٹی کا اعلان۔‘‘

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے خواتین سے وعدہ کیا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان کے کھاتوں میں 2500 روپے بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے دہلی کی خواتین کو فون سے بینک اکاؤنٹس کو لنک کرانے تک کی صلاح دی تھی تاک  وہ پیسے آنے کا میسج دیکھ سکیں۔ لیکن 8 مارچ آیا، خواتین نے انتظار کیا، اور آخر میں بی جے پی حکومت نے انہیں صرف ایک کمیٹی بنا کر ٹال دیا۔

انہوں نے کہا، ’’آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مودی جی کی گارنٹی کوئی قابل اعتبار وعدہ نہیں بلکہ صرف ایک انتخابی جملہ تھا۔ نہ خواتین کو کوئی اسکیم ملی، نہ ہی رجسٹریشن کے لیے کوئی پورٹل تھا، نہ ہی کوئی اہلیت طے کی گئی۔‘‘

انہوں نے بی جے پی حکومت سے سوال کیا، ’’کیا 2500 روپے دینے اور چار وزراء کی کمیٹی بنانے میں کوئی فرق نہیں ہے؟ کیا مودی جی نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ یوم خواتین پر ایک کمیٹی بنائیں گے؟‘‘

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دہلی کی خواتین کو دھوکہ دیا ہے اور اب عوام سمجھ چکی ہے کہ مودی جی وعدے نہیں، صرف جملے دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

23 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

3 hours ago