علاقائی

Bhagalpur News: بھاگلپور میں ایک ریٹیل دکاندار کی موت کے بعد ہنگامہ، مشتعل لوگوں نے آتش زنی کے بعد سڑک کو کیا جام

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور کے گھنٹہ گھر چوک پر ہفتہ کے روز اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب ریٹیل دکانداروں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور آگ لگا دی۔ مشتعل افراد نے سڑک بلاک کردی جس سے ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی۔

دراصل ٹریفک ڈی ایس پی اپنی ٹیم کے ساتھ گھنٹہ گھر چوک پہنچے تھے اور تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کر رہے تھے۔ اس دوران تمام ریٹیل دکاندار اپنا سامان باندھ رہے تھے، تبھی ٹریفک ڈی ایس پی نے مبینہ طور پر پھل فروش مہندر ساہ کو اونچی آواز میں ڈانٹ دیا اور اس پر ہاتھ بھی اٹھا دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس صدمے کی وجہ سے مہندر ساہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی ریٹیل دکانداروں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور آگ لگا کر سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد انتظامیہ بھی الرٹ ہوگئی۔ سٹی ڈی ایس پی اجے چودھری اور ایس ڈی ایم دھننجے کمار نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

سٹی ڈی ایس پی اجے چودھری نے کہا، ’’واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، پولیس فورس کو حالات پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘

ایس ڈی ایم دھننجے کمار نے کہا، ’’ہم دکانداروں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔ مہیندر ساہ کی موت کیسے ہوئی اس کی جانچ کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Yogi Adityanath AI video: سماج وادی پارٹی نے تمام حدیں پار کر دیں! اکھلیش یادو کے دفتر سے سی ایم یوگی کا اے آئی ویڈیو وائرل، یوپی کی سیاست گرم

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے دفتر میں وزیر اعلیٰ…

5 minutes ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند نے ریس کورس مسجد کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی بحالی کا کیا مطالبہ

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ بات انتہائی…

39 minutes ago

Ashutosh Ranka and Saurabh Das: سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے عرضی واپس لی

دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو اپنی…

2 hours ago

Polish PM Donald Tusk Arrives In India: پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک آج بھارت پہنچیں گے، جانیں دورے کا مکمل شیڈول

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ہوگی ملاقات، تجارت، دفاع،…

2 hours ago