اسپورٹس

Rohit Sharma ODI Retirement: چیمپئنز ٹرافی کا فائنل روہت شرما کا ہوگا آخری ون ڈے میچ،کپتانی اور ونڈے فارمیٹ کو کہہ سکتے ہیں الوداع

روہت شرما جلد ہی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑ سکتے ہیں۔ حال ہی میں ان پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے، لیکن بھارت ایکسپریس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، روہت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آخری بار ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ روہت بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان گرچہ نہ کریں ، لیکن وہ ون ڈے فارمیٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے پہلے ہی روہت پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھنے لگاتھا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے سامنے آنے والی کچھ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے روہت کو الٹی میٹم بھی دے دیا تھا کہ اگر ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی میں ان کی قیادت میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو روہت کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتاہے۔

روہت شرما کی کپتانی کا ریکارڈ

دسمبر 2021  میں، روہت شرما کو بی سی سی آئی نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپی تھی۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے اب تک 55 میں سے 41 میچ جیتے ہیں۔ روہت شرما کے پاس ان کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ جیت کا فیصد ہے جنہوں نے 10 یا اس سے زیادہ ون ڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ روہت کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اب تک 76.85 فیصد ون ڈے میچ جیتے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر شیکھر دھون ہیں جنہوں نے 12 ون ڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی اور ٹیم کو 70 فیصد میچوں میں فتح دلائی۔

ویراٹ کوہلی 2027 ورلڈ کپ تک کھیلیں گے

ایک طرف روہت شرما کو کل نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ویراٹ کوہلی کم از کم 2027 ورلڈ کپ تک کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ویراٹ اس وقت چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 4 اننگز میں 217 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Children’s Day Special: بچوں کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پشکلا سنگیت کیندرکا پیغام، سب کی زندگی کو موسیقی سے ہم آہنگ بنانا

پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں…

22 minutes ago

Rahul Gandhi Arrives in Hyderabad: راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے، گِگ ورکرس سے کریں گے ملاقات، ’بھارت سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے بھی کریں گے خطاب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…

1 hour ago

World Diabetes Day 2026: دنیا بھر میں 40 فیصد سے زیادہ مریضوں کو بیماری کا علم نہیں، کیا آپ جانتے ہیں ذیابیطس کی علامات

عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں…

1 hour ago

Earthquake in Khargone: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مرکز کے آس…

1 hour ago

Flights Resume in the US: امریکہ میں پروازیں دوبارہ شروع، ملک بھر میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ختم، گھنٹوں کرنا پڑا انتظار

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق،…

2 hours ago