قومی

Manoj Jha Row: آر جے ڈی نے منوج جھا کے لئے وائی زمرہ کی سکیورٹی فراہم کرنے کیا مطالبہ،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا لکھا خط

راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا کے ایک بیان پر ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ اس کو لے کر آر جے ڈی نے منوج جھا کو وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان رشی مشرا نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی کے مطابق کئی پارٹیوں کے لیڈر پہلے ہی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ اس کے پیش نظر آر جے ڈی نے منوج جھا کو وائی زمرہ کی سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منوج جھا ٹھاکروں پر اپنے بیان کے بعد سرخیوں میں ہیں۔ منوج جھا کے اس بیان پر کافی تنازعہ ہے۔

آر جے ڈی کے چیتن آنند احتجاج میں سامنے آئے ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی اور ترجمان منوج جھا نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اوم پرکاش والمیکی کی ایک نظم پڑھی، جس میں انہوں نے ‘ٹھاکروں کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کو لے کر منوج جھا نشانے پر آگئے ہیں۔ سابق ایم پی آنند موہن کے بیٹے اور آر جے ڈی ایم ایل اے چیتن آنند نے اپنی ہی پارٹی کے ایم پی منوج جھا کے بارے میں سخت تبصرہ کیا۔

منوج جھا کے بیان پر بہار میں ہنگامہ

آر جے ڈی ایم ایل اے چیتن آنند نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا، “ہم ٹھاکر ہیں! ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں! سوشلزم میں ایک ذات کو نشانہ بنانا سوشلزم کے نام پر منافقت کے سوا کچھ نہیں، جب ہمیں دوسروں کی پرواہ ہے۔ اپنے (ٹھاکروں) پر نازیبا تبصرہ برداشت نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی بی جے پی ایم ایل اے نیرج کمار ببلو اور جے ڈی یو کے ایم ایل سی سنجے سنگھ نے بھی پارلیمنٹ میں منوج جھا کے خیالات کی سخت مخالفت کی۔ منوج جھا کے بیان پر بہار میں ہنگامہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

46 seconds ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago